ETV Bharat / state

ورا ورا راؤ کو اسپتال منتقل کرنے کی ہدایت - High Court

بھیماکورے گاؤں معاملہ میں گرفتار اور تلوجہ جیل میں محروس مشہور تلگو انقلابی مصنف81سالہ ورا ورا راؤ کی خراب طبی صورتحال کو دیکھتے ہوئے بمبئی ہائی کورٹ نے ہدایت دی کہ ان کو جیل سے ناناوتی اسپتال منتقل کیاجائے جہاں ان کا 15دن چیک اپ کیا جائے۔

ورا ورا راو
ورا ورا راو
author img

By

Published : Nov 18, 2020, 3:17 PM IST

جسٹس ایس ایس شنڈے اور جسٹس مادھوجمدار نے کہا کہ ملزم بستر مرگ پر ہے۔ان کو علاج کی ضرورت ہے۔عدالت نے دو ہفتوں کے لئے ان کو ناناوتی اسپتال منتقل کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ دو ہفتوں کے بعد صورتحال دیکھی جائے گی۔بنچ نے یہ بھی ہدایت دی کہ عدالت کو مطلع کئے بغیر ان کو اسپتال سے ڈسچارج نہ کیا جائے۔

بنچ نے کہا کہ عدالت میں ان کی طبی رپورٹس داخل کی جائیں۔راؤ خاندان کے ایک فرد کو ان سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔عدالت نے اس معاملہ کی آئندہ سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کردی۔ عرضی گذار کی طرف سے رجوع ہونے والی وکیل اندراجئے سنگھ کی اس دلیل سے بنچ نے اتفاق کیا کہ 15منٹ کے ویڈیو کال کے ذریعہ ان کے طبی معائنے ممکن نہیں ہیں اور ماہر ڈاکٹرز کی رہنمائی میں ان کے تفصیلی معائنے کئے جانے چاہئے۔

سرکاری وکیل دیپک ٹھاکرے نے بنچ سے کہا کہ حکومت کو ان کو ناناوتی اسپتال منتقل کرنے میں کوئی اعتراض نہیں ہے تاہم استغاثہ نے کہاکہ اس معاملہ کو خصوصی کیس کے طورپر دیکھا جائے۔ ایڈیشنل سالیسیٹر جنرل انل سنگھ جو این آئی اے کی طرف سے رجوع ہوئے نے راو کو ناناوتی اسپتال منتقل کرنے پر اعتراض کیا اور کہاکہ جے جے اسپتال میں مناسب سہولیات ہیں۔

اندراجئے سنگھ نے کہاکہ ورا ورا راؤ کی جیل میں ہی موت ہوسکتی ہے۔ان کی طبی رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ان کی حالت کافی خراب ہے اور تلوجہ جیل میں علاج کیلئے کوئی مناسب سہولیات نہیں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.