ETV Bharat / state

Thalassemia Blood Donation Camp حیدرآباد میں تھیلیسیمیا مریض بچوں کے لیے خون کا عطیہ کیمپ

حیدرآباد میں تھیلیسیمیا مریض بچوں کے لیے خون کا عطیہ کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ تھیلیسیمیا اینڈ اسکل سیل سوسائٹی نے پورے تلنگانہ میں عطیہ دہندگان سے 2 لاکھ بلڈ یونٹس کا اندراج کیا ہے۔ ذخیرہ کردہ دو لاکھ یونٹ خون نے تنظیم کو تھیلیسیمیا کے مریضوں بشمول نوجوانوں کو مفت دیکھ بھال فراہم کرنے میں مدد فراہم کی۔ Thalassemia Blood Donation in Hyderabad

تھیلیسیمیا مریض بچوں کے لیے خون کا عطیہ کیمپ

author img

By

Published : Sep 12, 2022, 1:53 PM IST

حیدرآباد: شہر کے علاقے میں میٹرو کلاسک گارڈن میں تھیلیسیمیا اینڈ اسکل سیل سوسائٹی کے لیے میٹرو گروپ کی جانب سے مفت خون کا عطیہ کیمپ منعقد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں نوجوانوں نے کثیر مقدار میں خون کا عطیہ کیا۔ عطیہ کردہ خون کا استعمال تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ اس موقع پر محمد سمار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ عطیہ کردہ خون تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تھیلیسیمیا ہاسپٹل کی جانب سے ہمیں درخواست موصول ہوئی تھی کہ ہاسپٹل میں بچوں کے لیے خون کی کمی ہے جس کے باعث ہم نے یہ خون کا عطیہ کیمپ منعقد کیا جس میں پانچ سو سے زائد نوجوانوں نے خون کا عطیہ کیا۔ Blood Donation Camp for Thalassemia Patients

حیدرآباد میں تھیلیسیمیا مریض بچوں کے لیے خون کا عطیہ کیمپ

یہ بھی پڑھیں:

تھیلیسیمیا اینڈ اسکل سیل سوسائٹی نے پورے تلنگانہ میں عطیہ دہندگان سے 2 لاکھ بلڈ یونٹس کا اندراج کیا ہے۔ جو تقریباً 3,000 تھیلیسیمیا کے مریضوں کی مدد کرتی ہے۔ ذخیرہ کردہ دو لاکھ یونٹ خون نے تنظیم کو تھیلیسیمیا کے مریضوں بشمول نوجوانوں کو مفت دیکھ بھال فراہم کرنے میں مدد فراہم کی۔ سنہ 1998 میں اپنے قیام کے بعد سے اس تنظیم نے عطیہ دہندگان کے خون کی مسلسل فراہمی کو برقرار رکھا ہے، جو تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے اہم ہے۔ جنہیں زندگی بھر ماہانہ خون کی منتقلی کی ضرورت ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:

ماہر ڈاکٹروں کی مدد سے سوسائٹی نے نہ صرف مفت خون کے عطیہ کو ضرورت مند بیمار افراد کا ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں مختلف ٹیسٹ کیے بلکہ علاج و معالجہ بھی فراہم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "ہمیں عطیہ دہندگان کی جانب سے اب تک خون کے عطیات کی 2,00,000ویں یونٹس کی تعداد حاصل کرنے پر خوشی ہے۔ خون کے یونٹ ہمارے لیے واقعی اہمیت رکھتے ہیں کیونکہ وہ تھیلیسیمیا کے مریضوں کی زندگی بچاتے ہیں۔

واضح رہے کہ تھیلیسیمیا کا علاج بون میرو ٹرانسپلانٹ (BMT) کے ذریعے کیا جاتا ہے، جو کہ ناقابل یقین حد تک مہنگا ہے۔ TSCS کاروباری شراکت داروں کے ساتھ مل کر بی ایم ٹی تھراپی حاصل کرنے کے لیے قابل مریضوں کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے کام کر رہی ہے، جب کہ ریاستی حکومت آروگیاشری کے تحت آپریشن کی ادائیگی بھی کرتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.