ETV Bharat / state

BJP Opposes Munawar Faruqui Show in Hyderabad: تلنگانہ میں کامیڈین منور فاروقی کی شو کی مخالفت

author img

By

Published : Dec 25, 2021, 3:35 PM IST

منور فاروقی کے حیدرآباد میں ہونے والے شو کے خلاف بی جے پی کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے انتباہ BJP Threatens to Stop Munawar Faruqui Show in Hyderabad دیتے ہوئے کہا کہ انہیں مار کر تلنگانہ سے بھگا دیا جائے گا۔

تلنگانہ میں کامیڈین منورفاروقی کی شو کی مخالفت

حیدرآباد: اسٹینڈاپ کامیڈین منورفاروقی Stand up comedian Munawar Faruqui کے شہر حیدرآباد میں شو کی تلنگانہ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ دھرماپوری اروند کی جانب سے مخالفت کے بعد زعفرانی جماعت کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے بھی کامیڈین کی شو کی شدید مخالفت کی ہے۔

راجہ سنگھ نے ایک جاری کردہ ویڈیو میں کہا ہے کہ اس شخص پر ملک کی 16 ریاستوں میں پابندی عائد کی گئی ہے۔ انہوں نے منور فاروقی کے تعلق سے نازبیا الفاظ کااستعمال کرتے ہوئے کہا کہ اس شخص کو تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راؤ نے حیدرآباد میں شوکرنے کے لئے مدعو کیا ہے جو 9 جنوری کو ہونے والا ہے۔

راجہ سنگھ نے کہا کہ کامیڈین Munawwar Farooqui’s Show نے ہندو دیوی دیوتاؤں کی توہین کی ہے۔ اس کے کامیڈی شو میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ ہندو مخالف افراد شرکت کرتے ہیں۔ کامیڈین بھگوان رام، سیتا کی اپنے کامیڈی شو میں بے عزتی کرتا ہے۔ کئی سرکردہ شخصیات کے خلاف بھی اس نے ریمارکس کئے ہیں۔ ایسے بیکار شخص کو تلنگانہ کے وزیر تارک راماراؤں نے تلنگانہ میں شوکرنے کیلئے مدعو کیا ہے۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے سوال کیا کہ تارک راما راؤ ہندو مخالف کامیڈین کو حیدرآباد میں شو کے لئے کس طرح سے مدعو کرسکتے ہیں۔

انہوں نے ریمارک کرتے ہوئے کہا کہ 'تلنگانہ میں مذہب، ملک، سماج کے لئے لڑنے والے کئی لوگ زندہ ہیں۔ مذہب کے تعلق سے تلنگانہ میں ایک سرگرم تنظیم ہے۔ تارک راما راؤ ایسے لوگوں کو مدعو کرتے ہوئے کیا ظاہر کرنا چاہتے ہیں۔ اگر وہ یہ سمجھتے ہیں کہ ہندو دیوی دیوتاؤں کی توہین کرنے والوں کو کچھ بھی نہیں کیا جاسکتا تو ان کو مدعو کیا جائے۔ اگر تارک راما راؤ ایسے افراد کو مدعو کریں گے تو ان کو مار مار کر، بھگا کر تلنگانہ سے باہر کیا جائے گا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.