ETV Bharat / state

'غیر زرعی جائیدادوں کے رجسٹریشن کے لیے تیار رہیں' - وزیراعلی کے سی آر کی ہدایت

تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھر راو نےکہا کہ چونکہ اس ضمن میں مقدمے کی سماعت 23 نومبر کو مقرر ہے۔ لہذا عہدیداروں کو 25 نومبر سے رجسٹریشن کا عمل شروع کرنے کیلئے تیار رہنا چاہیے۔

'غیر زرعی جائیدادوں کے رجسٹریشن کے لیے تیار رہیں'

author img

By

Published : Nov 23, 2020, 5:27 AM IST

تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ عدالت کی جانب سے غیر زرعی جائیدادوں کے رجسٹریشن پر حکم التواء کو ہٹائے جانے کے بعد رجسٹریشن کا عمل شروع کریں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت غیر زرعی اراضی اور جائیدادوں کے رجسٹریشن کا عمل شروع کرنے پوری طرح تیار ہے۔

حکومت اس ضمن میں عدالت کے اٹھائے گئے اُمور پر وضاحت پیش کرچکی ہے۔ وزیراعلی نے کہا کہ چونکہ اس ضمن میں مقدمے کی سماعت 23 نومبر کو مقرر ہے لہذا عہدیداروں کو 25 نومبر سے رجسٹریشن کا عمل شروع کرنے کیلئے تیار رہنا چاہیئے۔

حکام نے پیشگی طور پر ریاست بھر میں مواضعات ، ٹاؤنس اور شہری علاقوں میں جائیدادوں کی قیمتوں کا تعین کررکھا ہے اور کسی کو بھی ان قیمتوں میں تبدیلی کا اختیار نہیں ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے 23 نومبر سے غیر زرعی جائیدادوں کے رجسٹریشن کے آغاز کا اعلان کیا تھا لیکن ہائی کورٹ کے حکم التواء کے پیش نظر اس میں تاخیر کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد: 'بی جے پی بلدیہ انتخابات کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کے فراق میں'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.