ETV Bharat / state

اسدالدین اویسی کو ووٹنگ فیصد میں کمی پر تشویش - اسمبلی انتخابات میں حیدرآباد کی پولنگ فیصد

اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی نے تلنگانہ اسمبلی انتخابات 2023 کے دوران ووٹنگ فیصد میں کمی آنے پر تشوئیش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کہیں ہم سے کوئی غلطی ہوئی ہے۔ اس کو سدھارنے کا کام کریں گے۔Asaduddin Owaisi Reaction

اسدالدین اویسی کو ووٹنگ فیصد میں کمی پر تشویش

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 5, 2023, 11:21 AM IST

اسدالدین اویسی کو ووٹنگ فیصد میں کمی پر تشویش

حیدرآباد:ریاست تلنگانہ کے اسمبلی انتخابات میں حیدرآباد کی پولنگ فیصد سب سے کم رہی ۔ریاست کے مختلف اضلاع میں پولنگ فیصد 60 فصد تا 90 فصد تک رہی لیکین حیدرآباد میں ووٹ ڈالوں کی تعداد میں تشویشناک کمی دیکھنے کوملی۔مجلس اتحادالمسلمین کے صدر بیرسٹر اسدالدین اویسی نے کہا کہ حیدرآباد پولنگ کم ہونے کی وجہ پولنگ اسٹیشن پر پولیس کا سخت بندوبست تھی۔

اسدالدین اویسی نے کہاکہ انتخابی کمیشن کو سمجھنا چاہئے کہ نجی سرکاری اسکولوں میں پولنگ بوتھ قائم کر سکتے ہیں تو میرج ہال میں کیوں نہیں کر سکتے ہیں۔لوگوں کو ووٹ ڈالنے میں جہاں آسانی ہو وہاں پولنگ بوتھ قائم کرنے کی ضرورت ہے۔پولنگ بوتھوں کو ایسی جگہ بنایا جاتا ہے جہاں لوگوں کو پہنچنے میں دشواری ہوتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس کے ساتھ ساتھ پولیس اہلکاروں پولنگ بوتھوں سے دور ہی گاڑیوں کو روک دیتے ہیں اس سے بزرگ ووٹرز کو پولنگ بوتھوں تک چل کر جانے میں دشواری ہوتی ہے۔وہ ٹھیک سے چل نہیں پاتے ہیں۔ان سب وجوہات کی بنا پر پولنگ فیصد میں کمی آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چار ریاستوں کے انتخابات میں کامیاب مسلم امیدوار

ان کا کہنا ہے کہ ہم اس کے لئے ذمہ دار ہیں۔ہمیں اپنی غلطیوں کو سدھارنے کے لئے کام کرنا چاہئے۔اگلے سال لوک سبھا انتخابات ہے پورا خیال رکھے گے کہ جو غلطی اس مرتبہ ہوئی ہے وہ مستقبل میں نا دوہرائی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.