ETV Bharat / state

Owaisi on Demise of Zafaryab Jilani ظفریاب جیلانی کے انتقال پر اسد الدین اویسی کا اظہار تعزیت

author img

By

Published : May 18, 2023, 1:04 PM IST

مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا کہ ظفریاب جیلانی کا انتقال بھارت کے اِنصاف پسند لوگوں کے لیے عظیم خسارہ ہے۔

Owaisi on Death of Zafaryab Jilani
Owaisi on Death of Zafaryab Jilani
ظفریاب جیلانی کے انتقال پر اسد الدین اویسی کا ردعمل

حیدر آباد: سینئر ایڈووکیٹ اور آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سکریٹری ظفریاب جیلانی کے انتقال پر بیرسٹر اسد الدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ظفریاب جیلانی صاحب کی وفات کی خبر سن کر میں کافی رنجیدہ ہوں۔ ظفریاب جیلانی صاحب کی وفات بھارت کے اِنصاف پسند لوگوں کے لیے عظیم خسارہ ہے۔ بیرسٹر اسد الدین اویسی نے مزید کہا کہ مرحوم، بابری مسجد کیس میں مسلم فریق کی جانب سے مقدمے کی پيروی کرتے تھے۔ وہ میرے والد سالار ملت سلطان صلاح الدین اویسی کے دوست تھے، پیروی کے دوران اکثر دہلی میں واقع میرے مکان میں ہی رکتے تھے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ بدھ کے روز سینئر ایڈووکیٹ ظفریاب جیلانی کا لکھنؤ میں انتقال ہوگیا۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سکریٹری و بابری مسجد ایکشن کمیٹی کے کنوینر ظفریاب جیلانی کے انتقال کے بعد ملی، سیاسی و دانشور طبقے میں رنج و غم کی لہر ہے۔ ظفر یاب جیلانی نے بابری مسجد کیس کو الٰہ اباد ہائی کورٹ کے بشمول سپریم کورٹ تک بطور وکیل کس کی پیروی کی۔ وہ بھارت کی سپریم کورٹ میں سینئر وکیل کے طور پر جانے جاتے تھے۔ بابری مسجد رام جنم بھومی کیس میں سنی سینٹرل وقف بورڈ اور آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے وہ وکیل رہ چکے ہیں۔ انہوں نے بابری مسجد ایکشن کمیٹی کے کنوینر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ علاوہ ازیں انہوں نے لکھنؤ میں واقع اسلامیہ کالج و ممتاز پی جی کالج کے سیکریٹری کے عہدے پر بھی خدمات انجام دی۔ ان کی عمر چوہتر برس ہوگئی تھی۔ ان کی نماز جنازہ دار العلوم ندوۃ العلماء میں بروز بدھ بعد نماز عشاء پڑھی گئی جب کہ عیش باغ قبرستان میں ان کی تدفین عمل میں لائی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.