محکمۂ ٹریفک پولیس نے بدھ کو جاری اپنے پریس نوٹ میں بتایا ہے کہ انسانی بنیادوں پر یہ فیصلہ کیا گیا Discount on Challans ہے کیونکہ شہر کے عوام کورونا وبا کے باعث گزشتہ دو برسوں کے دوران معاشی مسائل کا سامنا کررہے ہیں۔ Traffic Challans Discount Due To Corona Crises پریس نوٹ کے مطابق 85 فیصد چالانات کا تعلق سماج کے متوسط اور اس سے کم طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کے ٹو وہیلرس اور آٹوز سے ہے۔
وہیکلس کی زمرہ بندی کے ساتھ ڈسکاؤنٹ کی تجویز پیش کی گئی ہے، جس کے مطابق ٹو وہیلرس اور آٹوز زیر التواء چالانات کا اگر 25 فیصد ادا کرتے ہیں تو ماباقی 75 فیصد زیر التواء چالانات معاف کردیئے جائیں گے۔ ٹھیلہ بنڈی اور چھوٹے وینڈرس کی جانب سے اگر 20 فیصد چالان کی رقم ادا کی جاتی ہے تو باقی 80 فیصد معاف کی جائے گی۔
لائٹ موٹر وہیکلس، کاریں، جیپ اور ہیوی وہیکلس کی جانب سے 50 فیصد کی ادائیگی پر باقی 50 فیصد معاف کیا جائے گا۔ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (آر ٹی سی) کے ڈرائیورس اگر 30 فیصد ادا کرتے ہیں تو باقی 70 فیصد معاف کیا جائے گا۔ یہ سہولت یکم مارچ سے 31 مارچ تک ہوگی جب کہ ادائیگی صرف آن لائن کے ذریعہ وصول کی جائے گی۔