ETV Bharat / state

CISF Foundation Day Ceremony حکومت ملک کے مفادات کو نقصان پہنچانے والی قوتوں سے سختی سے نمٹے گی، امت شاہ - امیت شاہ کا حیدرآباد میں خطاب

سی آئی ایس ایف کے یوم تاسیس کی تقریب پہلی مرتبہ دہلی سے باہر منعقد کی گئی۔ یہ تقریب تلنگانہ کے حیدرآباد میں منعقد کی گئی جس کی صدارت مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کی۔ اس دوران امت شاہ نے سی آئی ایس ایف کی پریڈ کا معائنہ بھی کیا۔ CISF foundation day ceremony in Hyderabad

حکومت ملک کے مفادات کو نقصان پہنچانے والی قوتوں سے سختی سے نمٹے گی، امت شاہ

author img

By

Published : Mar 12, 2023, 10:47 AM IST

حیدرآباد: حیدرآباد کے حکیم پیٹ میں سی آئی ایس ایف کی یوم تاسیس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ 'وزیراعظم مودی نے 5ٹریلین ڈالر کی معیشت کے ویژن کی تجویز پیش کی ہے جس کے لئے بندرگاہوں، ایرپورٹس کا تحفظ کافی اہم ہے۔ سی آئی ایس ایف ان بندرگاہوں، ایرپورٹس کے تحفظ کا کام گذشتہ 53برس سے کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ تمام ٹکنالوجیز کے ساتھ سی آئی ایس ایف کو مستحکم کرے گی تاکہ بندرگاہوں، ایرپورٹس وغیرہ کا تحفظ کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 'کئی سی آئی ایس ایف ملازمین فرائض انجام دیتے ہوئے شہید ہوئے ہیں۔ نکسلائٹس اور عسکری سرگرمیاں سی آئی ایس ایف کی وجہ سے قابو میں ہے۔ سی آئی ایس ایف کی یہ تقریب دہلی سے باہر پہلی مرتبہ منعقد کی گئی۔

امت شاہ نے تقریب کی صدارت کی اور سی آئی ایس ایف کی پریڈ کا معائنہ بھی کیا۔ شاہ نے کہا کہ سی آئی ایس ایف میں ہائبرڈ ماڈل کو متعارف کراتے ہوئے فورس کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے۔ پچھلے چند برسوں میں جموں و کشمیر میں دہشت گردی، شمال مشرقی ریاستوں میں دراندازی اور بائیں بازو کے تشدد میں نمایاں کمی آئی ہے۔ وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ آنے والے دنوں میں حکومت دہشت گردی کو قطعی برداشت نہیں کرے گی اور ملک کے مفادات کو نقصان پہنچانے والی قوتوں سے سختی سے نمٹے گی، جس میں سی آئی ایس ایف اہم کردار ادا کرے گی۔ امت شاہ نے کہا کہ 'سی آئی ایس ایف کے پاس صنعتی اور سیکوریٹی کے شعبوں کے ساتھ ساتھ منشیات اور دراندازی کو قابو میں کرنے درپیش چیلنجوں کا مؤثر طریقہ سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔'

قبل ازیں سی آئی ایس ایف کے ڈائریکٹر جنرل شیل وردھن سنگھ نے کہا کہ سی آئی ایس ایف اپنی مساعی کے ذریعہ ملک کو 5 ٹریلین کی معیشت بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی آئی ایس ایف عوام اور سرکاری اثاثہ جات کی حفاظت میں خصوصی کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لیے کثیر جہتی کردار سی آئی ایس ایف ادا کر رہی ہے۔ ریاستی گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندراراجن، مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی، راجیہ سبھا کے رکن ڈاکٹر کے لکشمن، لوک سبھا کے ارکان بنڈی سنجے اور دوسروں نے اس تقریب میں شرکت کی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.