ETV Bharat / state

ڈینگو معاملہ: اکبر الدین اویسی کے مطالبے پر حکومت رضامند

اکبر الدین اویسی نے کہا کہ ڈینگو سے لڑنے کے لئے اسٹاف، پیڈیاٹرک ونٹی لیٹر اور سی پیک مشینوں کے ساتھ ساتھ ڈینگو اورملیریا کے لئے مزید جانچ کے کٹس کی ضرورت ہے۔

ڈینگو معاملہ: اکبر الدین اویسی کے مطالبے پر حکومت رضامند
ڈینگو معاملہ: اکبر الدین اویسی کے مطالبے پر حکومت رضامند
author img

By

Published : Oct 4, 2021, 2:01 PM IST

اکبرالدین اویسی فلورلیڈرمجلس تلنگانہ مقننہ پارٹی کی جانب سے ریاستی اسمبلی میں ڈینگو کے بڑھتے معاملات کا مسئلہ اٹھایاگیا۔

انہوں نے کہا کہ دس ستمبر تک ڈینگو کے 3144 معاملات کا پتہ چلا ہے۔

انہوں نے وزیر خزانہ سے درخواست کہ نیلوفر اور فیوراسپتال کا دورہ کریں۔

نیلوفر اسپتال میں ڈینگو کے کئی معاملات سامنے آرہے ہیں اور فیوراسپتال میں مریضوں کے لئے گنجائش نہیں رہی ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ڈینگو سے لڑنے کے لئے اسٹاف، پیڈیاٹرک ونٹی لیٹر اور سی پیک مشینوں کے ساتھ ساتھ ڈینگو اورملیریا کے لئے مزید جانچ کے کٹس کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کئی پرائیویٹ اسپتال آروگیہ شری کے تحت مریضوں کو اسپتال میں لینے سے انکار کررہے ہیں کیونکہ حکومت کی جانب سے کروڑوں روپے ان اسپتالوں کو واجب الادا ہیں۔

آروگیہ شری کی اسکیم کو مرکز کی آیوشمان بھارت کو مربوط کردیا گیا ہے اس پر وسیع تشہیر کی ضرورت ہے۔حکومت کی جانب سے پرائیویٹ اسپتالوں کو واضح ہدایت دی جائے کہ آروگیہ شری زمرہ کے تحت مریضوں کو اسپتالوں میں لینے سے گریز نہ کریں۔

اکبر الدین اویسی کے اس مطالبہ پر وزیر ہریش راو نے تمام عہدیداروں کو ہدایت دی کہ فوری طورپر ان اسپتالوں کا دورہ کرتے ہوئے درکار اقدامات کریں۔ضرورت پڑنے پر وہ بھی ان کے ساتھ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کووڈ ویکسین لگانے کے بعد میڈیسن کا حیدرآبادی طالب علم فوت

انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں خالی ملازمتوں کو عارضی طورپر فوری پُرکرنے کیلئے وزیراعلی نے کلکٹرس کو ہدایت دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آروگیہ شری کے زیرالتوا بلز کے تحت 4138 کروڑر وپے کی رقومات ادا کی گئی ہیں۔

آروگیہ شری کے تحت 160کروڑ روپے کے بلز ہی واجب الادا ہیں۔اس کا بھی جائزہ لیاجائے گا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.