اطلاعات کے مطابق آج ایئر انڈیا کا طیارہ وجئے واڑہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترتے وقت ایک کھمبے سے ٹکرا گیا۔
دوحہ سے آنے والے ایئر انڈیا طیارہ وجئے واڑہ ایئرپورٹ پر اترتے وقت قابو سے باہر ہوگیا اور ایک کھمبے سے ٹکراگیا جس کی وجہ سے طیارہ کو نقصان پہنچا۔ تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر جی مدھوسدن نے بتایا کہ 'پرواز میں سوار تمام 64 مسافرین اور عملہ کے ارکان حادثہ میں محفوظ رہے۔'