کیونکہ وہ وزیراعلی کی قیام گاہ و کیمپ آفس پرگتی بھون کے قریب احتجاج کر رہے تھے۔
تلنگانہ آرٹی سی ورکرس کی ہڑتال کی حمایت میں اے بی وی پی نے پرگتی بھون کے محاصرہ کی اپیل کی تھی۔
اے بی وی پی کے بعض کارکنوں نے پرگتی بھون میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے ان کو روک دیا اور حراست میں لے لیا۔پولیس نے حراست میں لئے گئے کارکنوں کو گوشہ محل پولیس اسٹیڈیم منتقل کردیا۔
احتیاطی اقدام کے طور پر پولیس نے عثمانیہ یونیورسٹی میں اے بی وی پی کے کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔
نظام کالج ہاسٹل،گورنمنٹ پی جی کالج سکندرآباد،عثمانیہ یونیورسٹی،گورنمنٹ کالج فار ویمن بیگم پیٹ اور گورنمنٹ سٹی کالج کے قریب پولیس تعینات کر دی گئے ہیں۔پرگتی بھون کے قریب پولیس کی بھاری تعداد کو تعینات کردیا گیا ہے۔
ساتھ ہی بیگم پیٹ گرین لینڈس، بیگم پیٹ ایم ایم ٹی ایس اسٹیشن کے باہر بھی پولیس کی بڑی تعداد کو تعینات کیا گیا ہے۔