ETV Bharat / state

Abdul Khadeer Death Case عبدالقدیر خان معاملے میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

میدک ٹاون میں پولیس کی مبینہ زدوکوبی کی وجہ سے فوت ہوئے والے عبدالقدیر خان کے ساتھ تھرڈ ڈگری رویہ اپنانے والے سب انسپکٹر اور دو کانسٹیبلس کو خدمات سے برطرف کرنے اور ان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا کل ہند مجلس اتحاد المسلمین نے مطالبہ کیا ہے۔

عبدالقدیر خان معاملے میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

author img

By

Published : Feb 18, 2023, 8:36 PM IST

عبدالقدیر خان معاملے میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

حیدرآباد: تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں صدر مجلس و رکن پارلیمان بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر آج مجلس کے رکن اسمبلی و انچارج میدک مجلس کوثر محی الدین نے سید عشرت علی صفی اور سابق صدر خلیل پرویز کے ہمراہ ضلع ایس پی شریمتی پی روہنی پریہ درشنی سے ملاقات کرتے ہوئے تحریری یادداشت حوالے کی۔ رکن اسمبلی کوثر محی الدین نے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، ضلع میدک سے ملاقات کرتے ہوئے خاطی افسروں راج شیکھر ایس آئی، پرشانت اور پون کمار، کانسٹیبل کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

انھوں نے کہا کہ محنت مزدوری کرنے والے ایک غریب آدمی کے قتل کا گھناؤنے فعل کو انجام دینے والے پولیس اہلکاروں کو فوری برطرف کیا جائے ۔اور اس واقعہ کی جامع تحقیقات کروائی جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ محنت مزدوری کرنے والے ایک غریب آدمی کے قتل کا گھناؤنے فعل کو انجام دینے والے پولیس اہلکاروں کو فوری برطرف کیا جائے اور اس واقعہ کی جامع تحقیقات کروائی جائے۔رکن اسمبلی کوثر محی الدین نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ مرحوم عبدالقدیر کے پسماندگان کے ساتھ غم کا اظہار کیا۔انہوں نے اس معاملے کو ریاستی سطح پر تحریک چلانے کا بھی انتباہ دیا۔

یہ بھی پڑھیں:BJP Alleges Attack on AIMIM Corporator ایم آئی ایم کے کارپوریٹر پر بی جے پی کی میٹنگ کے دوران حملہ کرنے کا الزام

ایم آئی ایم کے رہنما کے مطابق قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کے علاوہ اور منظور نہیں ہے.پولیس انتظامیہ کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ قصوروار پولیس اہلکاروں کو کس طرح کی سزا دے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.