ETV Bharat / state

تلنگانہ: بجلی کے جھٹکے سے بچے کی موت

ریاست تلنگانہ کے ضلع کمبھم بھیم آصف آباد کے دھرمارم میں بجلی کے کھمبے کے ارتھ وائر کو چھونے سے پانچ سال کا بچہ ہلاک ہو گیا۔ بتایا گیا کہ بچہ نے کھیلتے کھیلتے ارتھ وائر کو چھو لیا اور موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

تلنگانہ: بجلی کے جھٹکے سے بچے کی موت
تلنگانہ: بجلی کے جھٹکے سے بچے کی موت
author img

By

Published : Jun 11, 2020, 5:44 PM IST

کنبہ کے افراد اور دیہاتیوں کا الزام ہے کہ محکمہ بجلی کی غفلت کے نتیجے میں لڑکے کی موت ہوئی ہے۔

ضلع کمبھم بھیم آصف آباد میں ریبینا منڈل دھرمارم میں یہ المیہ پیش آیا۔ پانچ برس کا سائی کرشنا کھیلتے کھیلتے بجلی کے کھمبے سے ملحقہ ارتھ وائر کو چھوگیا جس کے بعد اسے بجلی کا ناقابل برداشت جھٹکا لگا اور وہ وہیں دم توڑ گیا۔

کھیلتے ہوئے بچے کی اچانک موت سے کنبے کے افراد پر سکتہ طاری ہوگیا اور وہ غم سے نڈھال ہیں۔

کنبے کے لوگ اور مقامی لوگوں نے الزام لگایا کہ محکمہ بجلی کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے لڑکا ہلاک ہوگیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.