گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دس مزید مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے۔ پیر اور منگل کے درمیان 2062 افراد روبہ صحت ہوئے جس کے بعد ریاست میں اس موذی مرض سے روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد 1,46,135 ہوگئی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 55,892 نمونوں کی جانچ کی گئی جن میں 1388 رپورٹس کا انتظار ہے۔ جی ایچ ایم سی میں سب سے زیادہ 321 مثبت معاملات درج کئے گئے ہیں جبکہ دیگر اضلاع میں 100 سے زائد معاملات درج کئے گئے ہیں۔
ضلع رنگاریڈی میں 217، میڑچل ملکاجگری میں 173، نالگنڈہ میں 155 اور کریم نگر میں 136 نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔ بقیہ معاملات ریاست کے دیگر اضلاع میں درج کئے گئے ہیں۔