ریاست تمل ناڈو کے دارالحکومت چنئی میں پولیس کی انکوائری سے پریشان نوجوان نے تھانے کے سامنے خودکشی کرلی، خودکشی کرنے والے نوجوان کی شناخت ستیش کمار (33) کے طور پر کی گئی ہے۔
شولینگنلور کے لال بہادر شاستری کالونی کے رہائشی ستیش کمار کو سیمنشری پولیس اسٹیشن میں پوچھ گچھ کے لئے بلایا گیا تھا، اس کے پڑوسی نے اس کے خلاف ہراساں کرنے کی شکایت درج کرائی تھی، اس سلسلے میں پولیس اس سے پوچھ گچھ کررہی تھی۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا ہے کہ اس نے تیز رفتار سے آنے والی بس کے سامنے چھلانگ لگا دی۔ تھانہ سیمنشری کے ملازمین نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سرکاری اسپتال میں بھیج دیا ہے۔