ETV Bharat / state

Train Accident in Tamil Nadu گویائی اور سماعت سے محروم تین بچوں کی ٹرین کی زد میں آنے سے موت

تمل ناڈو میں گویائی اور سماعت سے محروم تین بچوں کی ٹرین کی زد میں آنے سے موت ہوگئی ہے۔ یہ تینوں لڑکوں کا تعلق کرناٹک سے بتایا جارہا ہے۔ Railway Police, Vandalur Zoo in Tamil Nadu

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 25, 2023, 9:56 AM IST

Train Accident in Tamil Nadu
Train Accident in Tamil Nadu

چنئی: تمل ناڈو کے مضافاتی علاقے چنئی کے یوراپکم میں سماعت سے محروم تین بچے منگل کی شام ریلوے پٹریوں کو عبور کرتے ہوئے ای ایم یو ٹرین کی زد میں آ گئے، جس کے نتیجے میں تینوں کی موت ہو گئی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ تمام لڑکے کرناٹک کے رہنے والے تھے اور پوجا کی چھٹیوں میں اپنے رشتہ داروں سے ملنے چنئی آئے تھے۔ جب یہ حادثہ ہوا، اس وقت یہ تینوں بچے ونڈالور چڑیا گھر جا رہے تھے ۔ مرنے والوں کی شناخت 15 سالہ جے سریش، اس کا بارہ سالہ بھائی روی اور گیارہ سالہ منجوناتھ کے طور پر ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سڑک حادثہ میں ہلاک شخص کے اہل خانہ کو 6.14 کروڑ روپے معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت

پولیس نے بتایا کہ ٹرین حادثہ میں ہلاک ہونے والے تینوں بچے چھٹیوں کے دوران اپنے چچا کے گھر آئے تھے۔ چچا کا گھر ریلوے ٹریک سے چند گز کے فاصلے پر واقع ہے۔ یہ تینوں بچے ونڈالور چڑیا گھر کے لیے ٹرین میں سوار ہونے جا رہے تھے۔ ریلوے ٹریک کو پار کرتے وقت تینوں کو چنئی بیچ-چنگل پٹو ای ایم یو ٹرین نے ٹکر مار دی۔ گورنمنٹ ریلوے پولیس (جی آر پی) نے تامبرم پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے کروم پیٹ سرکاری اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق مہلوک بچے گویائی اور سماعت سے محروم تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.