ETV Bharat / state

Tamil Nadu Climate Change Mission اسٹالین نے تمل ناڈو آب و ہوا کی تبدیلی مشن کی پہلی میٹنگ کی صدارت کی - تمل ناڈو میں موسمیاتی تبدیلی مشن کی میٹنگ

تمل ناڈو آب و ہوا کی تبدیلی مشن کمیٹی کی پہلی میٹنگ ریاستی سکریٹریٹ میں منعقد ہوئی جس کی صدارت وزیر اعلی ایم کے اسٹالین نے کی۔ Climate Change Mission meeting in Tamil Nadu

اسٹالین نے تمل ناڈو آب و ہوا کی تبدیلی مشن کی پہلی میٹنگ کی صدارت کی

author img

By

Published : Mar 4, 2023, 7:40 AM IST

چنئی: تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالین نے جمعہ کو یہاں ریاستی سکریٹریٹ میں تمل ناڈو آب و ہوا کی تبدیلی مشن کمیٹی کی پہلی میٹنگ کی صدارت کی۔ اس میٹنگ میں وزیراعلی ایم کے اسٹالین کے علاوہ وزراء، سکریٹریٹ اور مختلف محکموں کے لوگ موجود رہے۔ جس میں آب و ہوا کی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے منصوبوں اور ہدایات بنانے کی چرچا کی گئی۔ میٹنگ میں پلاسٹک کے استعمال سے بچنے اور فضائی آلودگی کو کم کرنے کے طریقوں پر بھی بات کی گئی۔ وزیر اعلی نے کہا کہ یہ میٹنگ اس لئے اور بھی اہم ہے کیونکہ بھارت جی 20کی صدارت میں شامل ہو گیا ہے۔

اسٹالین نے یہ بھی کہا کہ طلباء اور عوام کے درمیان بیداری پیدا کرنے کے لئے جلد ہی موسمیاتی بیداری تحریک شروع کی جائے گی۔ انہوں نے کہا 'ہمیں گرمی سے نپٹنے کے لئے بھی تیار رہنا چاہئے۔ موسمیاتی تبدیلی سے نہ صرف انسان متاثر ہوتے ہیں، بلکہ دیگر مخلوق بھی خطرے میں پڑ جاتی ہیں۔' تمل ناڈو بھارت کی پہلی ریاست ہے جس نے اپنا آب و ہوا کی تبدیلی مشن شروع کیا ہے۔ تمل ناڈو کلائمیٹ چینج مشن کو ضلعی سطح پر لاگو کیا جائے گا اور اسے ضلعی سطح پر مقرر کردہ موسمیاتی افسران کے ذریعے لاگو کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سال 2022 میں ریاستی حکومت نے تمل ناڈو گرین کلائمیٹ کمپنی قائم کی تھی۔ تمل ناڈو حکومت نے اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کے سابق ڈائریکٹر ایرک سولہیم کو موسمیاتی تبدیلی کے مشن کے لیے اپنا مشیر مقرر کیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.