ETV Bharat / state

تمل ناڈو: سڑک حادثے میں ایک کنبے کے چھ افراد کی موت - سرکاری میڈیکل کالج

تمل ناڈو کے جنوبی ترونیویلی ضلع میں جمعرات کو پڈاری ٹنڈی ونم چنئی قومی شاہراہ پر ایک مسافر گاڑی کے ڈیوائیڈر سے ٹکراکر پلٹ جانے سے اس میں سوار ایک ہی کنبے کے چھ افراد کی موت اور دو بھائی بہن شدید طور پر زخمی ہوگئے۔

تمل ناڈو میں سڑک حادثے میں ایک کنبے کے چھ افراد کی موت

author img

By

Published : Jul 16, 2020, 5:53 PM IST

پولیس ہیڈ کواڑٹر کو حاصل شدہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ حادثہ آج صبح تقریباً سوا چھ بجے پیش آیا۔ متاثرین ترونا ویلی ضلع میں تسیان ولئی سے چنئی کی جانب جارہے تھے، تبھی یہ حادثہ پیش آیا۔ مسافر گاڑی جب پڈاری پہنچی تو ڈرائیو نے اچانک گاڑی پر قابو کھو دیا۔ گاڑی ڈیوائیڈر سے ٹکراکر پلٹ گئی جس میں ایک تین سالہ بچے سمیت کنبے کے چھ افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

مہلوکین کی شناخت موروگیش (40)، موروگا راج (38)، سوری موروگن (35)، ملار (30)، راجی اور موتھو منیشا (3) کے طور پر کی گئی ہے۔ دو بھائی بہن متھو منیشا (8) اور موتھو ہریش (6) اس حادثے میں شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ انہیں میانمبکم ولوپ پورم سرکاری میڈیکل کالج اور اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.