تمل ناڈو کے تھنی میں فوت ہوچکی بچی کے زندہ ہونے کا ایک واقعہ روشنی میں آیا ہے۔ تھیمی کے سرکاری میڈیکل کالج ہسپتال کے ڈاکٹروں نے ایک نوزائیدہ بچے کو مردہ قرار دے دیا تھا۔ جس کے بعد گھر والوں نے بچی کی آخری رسومات کے لئے سارا انتظام کرلیا۔
لیکن جب دو گھنٹے بعد بچی کو دفنانے کے نکالا گیا اور آخری رسومات کے لئے لے جایا جارہا تھا تو پایا گیا کہ بچی سانس لے رہی ہے۔ جسے دیکھ کر سب لوگ حیرت میں پڑگئے۔
اس واقعہ کے فوری بعد گھر والے بچی کو لے کر ہسپتال پہنچے جہاں بچی کا علاج کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں: گوگل گرلز انشیکا مشرا کا بھائی بھی حیران کن خصوصیات کا مالک