ETV Bharat / state

تمل ناڈو کسان احتجاج، سکیورٹی کے انتظامات سخت - سینئر انٹیلیجنس افسر

چنئی میں کسانوں کے احتجاج کے دوران تشدد کے امکانات کی خفیہ اطلاعات کے بعد تمل ناڈو میں سکیورٹی کے انتظامات سخت کردیے گئے ہیں۔

تمل ناڈو کسان احتجاج، سیکیورٹی  کے انتظامات سخت

author img

By

Published : Jun 21, 2021, 2:23 PM IST

مشترکہ کسان مورچہ نے دیگر کسان تنظیموں، ٹریڈ یونینوں اور سماجی تنظیموں کے ہمراہ 26 جون کو ملک بھر میں راج بھون کے سامنے احتجاج کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ مرکزی خفیہ ایجنسیوں اور تمل ناڈو ریاستی انٹلی جنس نے ریاستی حکومت کو ان مظاہروں کے دوران تشدد ہونے کے امکان پر بریفنگ دی ہے ۔

ایجنسیوں کی رپورٹ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے، تمل ناڈو کی ریاستی پولیس نے چنئی کے راج بھون اور ریاست کے تمام مرکزی حکومت کے اداروں، بشمول کوڈنکلم نیوکلیئر پاور پلانٹ کے ساتھ ساتھ مدراس جوہری پاور پلانٹ، کلپکم میں سکیورٹی کو مزید بڑھایا ہے ۔

انٹلی جنس ایجنسیوں نے اطلاع دی ہے کہ آئی ایس آئی کی حمایت یافتہ کچھ تنظیمیں کسانوں کے احتجاج میں خلل ڈالنے اور ممکنہ طور پر نقصان پہنچاکر کسانوں کے احتجاج کو خراب کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔ لہٰذا ریاست کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے اور ایجنسیوں، انٹرنل سکیورٹی ایجنسی اور بیرونی ایجنسی دونوں کو الرٹ کردیا گا ہے۔

نئی دہلی سے تعلق رکھنے والے اور تامل ناڈو ڈیسک کی نگرانی کرنے والے ایک سینئر انٹیلیجنس افسر نے کہا ہے کہ ، "ہم نے ریاستی پولیس اور ریاستی محکمہ داخلہ کی مدد کی ہے۔ پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کو کسی بھی طرح کے برے منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے ہائی الرٹ رکھا گیا ہے۔

تمل ناڈو پولیس ذرائع نے بتایا کہ وہ پہلے ہی کسانوں کے گروپوں اور ٹریڈ یونینوں کے ساتھ رابطے میں تھے تاکہ ممکنہ شرکاء سے متعلق مزید معلومات حاصل کی جاسکے۔ چونکہ کووڈ ۔19 کی صورتحال اور ممنوعہ احکامات کے پیش نظر کسی بھی احتجاج کی اجازت نہیں ہے۔ تاہم مرکزی ایجنسیوں کی حمایت سے ریاستی پولیس کی طرف سے احتجاج ہونے کے امکانات پر کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.