ETV Bharat / state

ہندوستان کے خلائی پروگرام نے ہر ناکامی سے سبق حاصل کیا: ڈاکٹر سیون

author img

By

Published : Dec 26, 2020, 3:15 PM IST

ہندوستانی خلائی ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کے صدر ڈاکٹر کے سیون نے ہفتے کے روز کہا کہ ہندوستان کا خلائی پروگرام اپنی ہر ناکامی سے سبق حاصل کیا ہے اور اس نے اپنے طریقہ کار میں مسلسل اصلاح کی ہے۔

Dr. Sivan
ڈاکٹر سیون

ڈاکٹر سیون نے یہ بات کاٹّن کولاتھور میں ایس آر ایم یونیورسٹی کے 16 ویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے طلباء سے کہا کہ مکمل ناکامی سے بچنے کے لئے مسلسل اپنے ذریعہ کئے گئے جوکھم کا تجزیہ کرنا چاہیئے۔

اسرو کے چیئرمین نے کہا ’’سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہمیں آپ اپنے جوکھموں کا جائزہ لینا چاہئے۔ جب آپ اپنی مشکلات کا تجزیہ کرتے ہیں تب ناکامی سے بچ سکتے ہیں۔ آپ ناکام ہوسکتے ہیں،لیکن ہر ناکامی آپ کو کچھ بہتر سبق دیتی ہے‘‘۔

انہوں نے کہا ’’میں پورے اعتماد کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ ہندوستان کے خلائی پروگرام کی بنیاد ایسی ناکامیوں کے بعد بنی ہے جس میں ہر ناکامی نے ہمیں اپنے نظام کو بہتر بنانے کا موقع فراہم کیا ہے۔"

ڈاکٹر سیون نے کہا ’’دوسری سب سے اہم چیز انوویشن ہے۔ انوویشن صرف کاغذ پر لکھا جانے والا ایک بہتر خیال نہیں ہو سکتا ہے بلکہ معنی یہ رکھتا ہے کہ آپ انوویشن کس طرح نافذ کرتے ہیں۔ انوویشن کا خیال ناکامی کے خطرات کا سامنا کرنے کے بعد ہی آتا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.