ETV Bharat / bharat

وزیراعظم مودی منی پور میں حالات قابو میں کرنے کی نہیں بلکہ یوکرین جنگ روکنے کی کوشش کر رہے ہیں: اویسی - Owaisi on PM Visit to Ukraine

وزیر اعظم نریندر مودی کے یوکرین کے دار الحکومت کے دورے کے ایک ماہ بعد آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر ورکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے ان پر طنز کرتے ہوئے پوچھا کہ وہ منی پور کیوں نہیں جاتے، جو اس وقت جنگ کی لپیٹ میں ہے۔

Owaisi on PM Visit to Ukraine
Owaisi on PM Visit to Ukraine (Etv Bharat)
author img

By PTI

Published : Sep 21, 2024, 6:39 PM IST

حیدرآباد:آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر و رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے ہفتہ کو کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے تشدد زدہ منی پور کا دورہ نہیں کیا بلکہ وہ روس یوکرین جنگ کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہاں مجلس اتحاد المسلمین کے ہیڈکوارٹر میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے حیرت کا اظہار کیا کہ مودی منی پور کیوں نہیں جاتے جہاں خواتین کے خلاف عصمت دری سمیت پرتشدد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

اویسی نے کہا کہ "ہمارے مودی جی نے کیا کیا؟ منی پور تقریباً ایک سال سے جل رہا ہے۔ مودی نے یوکرین کی جنگ روکنے کے لیے پوٹن کو، زیلنسکی کو این ایس اے بھیجا، مودی جی، گھر میں آگ لگی ہوئی ہے، اسے بند کرو، گھر میں آگ لگی ہوئی، لیکن گھر کی فکر نہیں، یوکرین میں جنگ نہیں ہونی چاہیے۔

مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ بندی سنجے کمار کے مبینہ تبصروں پر اویسی نے کہا ہے کہ مسلمانوں سے اتنی نفرت کیوں ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں نے تحریک آزادی کے دوران قربانیاں دی تھیں اور مدارس نے انگریزوں کے خلاف لڑنے کے لیے 'فتویٰ' (نوٹس) جاری کیا تھا۔ مرکزی مملکتی وزیر نے بیان دیا تھا کہ مدارس میں اے کے 47 کی تربیت دی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ کو اسلامو فوبیا کی بیماری ہے۔ مملکتی مرکزی وزیر داخلہ کو منی پور جانا چاہیے جہاں سے پولیس کے ہتھیار چھین لیے گئے تھے۔ اس الزام کو دہراتے ہوئے کہ مجوزہ وقف ترمیمی بل کے ساتھ مسلمانوں کو ان کی جائیدادوں سے محروم کردیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ اگر 'صارفین کے ذریعہ وقف' کو ہٹا دیا جاتا ہے تو کوئی بھی قانونی دستاویزات اور ملکیت کی عدم موجودگی میں زمین کا دعویٰ کرسکتا ہے۔

اسد الدین اویسی نے دعویٰ کیا کہ آر ایس ایس کے ذہن رکھنے والے لوگ نو لاکھ ایکڑ سے زیادہ اراضی رکھنے والے وقف بورڈ کا حوالہ دیتے ہیں، لیکن ہندو اوقاف والی زمینوں کا ذکر نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ "کاشی، متھرا کی مساجد کو ہم سے چھیننے کے لیے قانون سازی کی جا رہی ہے۔ آر ایس ایس کہتی ہے کہ 30,000 مساجد ہماری ہیں، مسلمانوں کی نہیں"۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.