ETV Bharat / state

پڈوچیری کے سابق رکن اسمبلی سبرامنیم نہیں رہے - سابق رکن اسمبلی سبرمنیم کا انتقال

پڈوچیری کے سابق رکن اسمبلی اور مکل نیدھی مییم (این این ایم ) کے ریاستی صدر ڈاکٹر ایم اے ایس سبرامنیم کا جمعرات کی صبح انتقال ہوگیا۔

پدوچیری کے سابق رکن اسمبلی سبرمنیم کا انتقال

author img

By

Published : Sep 3, 2020, 1:48 PM IST

پڈوچیری کے سابق رکن اسمبلی اور مکل نیدھی مییم (این این ایم ) کے ریاستی صدر ڈاکٹر ایم اے ایس سبرامنیم کا جمعرات کی صبح انتقال ہوگیا۔
وہ 70 برس کے تھے اور ان کے کنبے میں ایک بیٹی ہے۔

ڈاکٹر سبرامنیم کچھ دنوں پہلے کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے جس کے بعد انہیں یہاں ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

انہوں نے صبح قریب 06:45 بجے آخری سانس لی۔

ڈاکٹر سبرامنیم نے ڈی ایم کے ٹکٹ پر الیکشن جیتا اور 2001 سے 2011 تک مدلیار پیٹ سے رکن اسمبلی رہے۔ اس سے پہلے ،وہ 1985 سے 1990 تک اریانکپپم پارلیمانی حلقے سے انا ڈی ایم کے کے رکن اسمبلی تھے۔

انہوں نے 2012-14 سے ڈیم ایم کے کے کنوینر کا عہدہ سنبھالا اور انہوں نے 2018 میں مشہور اداکار کمل ہاسن کی پارٹی ایم این ایم میں شمولیت اختیار کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.