ETV Bharat / state

چنئی سیلاب میں پھنسے عامر خان کو بچالیا گیا - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

جنوبی ہند کی ریاستیں تمل ناڈو، آندھرا پردیش اور پڈوچیری سمندری طوفان میچونگ کی زد میں آنے ہیں۔ خصوصی طور پر تمل ناڈو میں چینئی اور کئی دیگر اضلاع سیلاب سے جوجھ رہے ہیں۔ یہاں نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کی ٹیمیں راحت رسانی اور بچاؤ کے کاموں میں مصروف ہیں۔ اسی درمیان بالی ووڈ اسٹار اداکار عامر خان کو چنئی کے سیلاب سے بچایا گیا۔ Actor Aamir Khan rescued from Chennai floods

Actor Aamir Khan rescued from Chennai floods

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 5, 2023, 5:25 PM IST

چنئی، تمل ناڈو: میچونگ نامی سمندری طوفان کے اثر کے سبب منگل کو بھی چنئی اور اس کے آس پاس کے اضلاع میں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ تمل ناڈو میں چکرواتی طوفان میچونگ کی وجہ سے حالات کافی تشویشناک ہیں۔ حکومت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ لوگ گھروں سے نہ نکلیں۔ ساتھ ہی ماہی گیروں کو بھی سمندر میں نہ جانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ اسی درمیان بتایا گیا ہے کہ ہندی اداکار عامر خان جو اپنی والدہ کے علاج کے لیے چنئی میں تھے سیلاب میں پھنس گئے جنہیں بعد میں ریسکیو ٹیموں کی مدد سے بچا لیا گیا۔

  • Thanks to the fire and rescue department in helping people like us who are stranded

    Rescue operations have started in karapakkam..
    Saw 3 boats functioning already

    Great work by TN govt in such testing times

    Thanks to all the administrative people who are working relentlessly https://t.co/QdoW7zaBuI pic.twitter.com/qyzX73kHmc

    — VISHNU VISHAL - VV (@TheVishnuVishal) December 5, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

یہ بھی پڑھیں:

چکرواتی طوفان مِیچونگ سے چنئی اور آس پاس کے اضلاع میں حالات تشویشناک

اداکار وشنو وشال کو امدادی ٹیموں نے چنئی کے سیلاب کے درمیان پورور کارپکم میں واقع ان کے گھر سے بچایا۔ اس حوالے سے انہوں نے ایکس پیج پر جو تصویر شیئر کی ہے اس میں عامر خان جیسا نظر آنے والا شخص بھی بچائے جانے والوں میں بیٹھا ہے۔ سینما سرکل میں جب اس بارے میں پوچھا گیا تو بتایا جاتا ہے کہ عامر خان اپنی والدہ کے علاج کے لیے چنئی آئے ہیں اور عامر خان بھی وشنو وشال کے اسی رہائشی علاقے میں رہتے ہیں۔

جب چنئی کے عوام سیلاب میں پھنس گئے تو وشنو وشال نے اپنے ایکس پیج پر پوسٹ کیا کہ ان کے علاقے کا پورا گھر سیلابی پانی میں گھرا ہوا ہے اور انہوں نے گھر کی اوپری منزل پر پناہ لی ہے۔ جس کی بنیاد پر ریسکیو ٹیم بچاؤ کام کے لیے پہنچ گئی۔ بھلے ہی وشنو وشال نے اپنے ایکس پیج پر عامر خان کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی لیکن انہوں نے عامر خان کے بارے میں کچھ نہیں لکھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.