کورونا وائرس مریضوں کے علاج کے دوران ڈاکٹر سائمن ہرکولیس بھی کووڈ۔19 کے شکار ہوگئے اور ان کی موت ہوگئی جس کے بعد پڑوسیوں کی مخالفت کے بیچ انتظامیہ کی جانب سے جلدبازی میں اس کی آخری رسومات انجام دی گئی۔
چینئی کے ڈاکٹر ہرکولیس کی اہلیہ آنندی نے نم آنکھوں کے ساتھ وزیراعلیٰ سے اپنے خاوند کی روایتی انداز میں دوبارہ آخری رسومات انجام دینے کی اپیل کی ہے۔
آنندی نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈاکٹرہرکولیس نے آخری وقت ویڈیو کال کے ذریعہ ان کی آخری رسومات کو روایتی انداز میں انجام دینے کا خواہش کی تھی۔ انہوں نے پلانی سوامی سے ہاتھ جوڑ کر کہا کہ ’یہ ڈاکٹر ہرکولیس کی آخری خواہش تھی جبکہ اسے پورا کرنا چاہئے‘۔
انہوں نے ڈاکٹر ہرکولیس کی لاش جس ایمبولنس میں رکھی گئی تھی اسے نشانہ بنانے پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے ایمبولنس پر حملہ کرنے والوں کو سخت سزا دینے کا بھی مطالبہ کیا۔