جموں و کشمیر کے ضلع سرینگر میں وادی کی معروف ادبی و ثقافتی انجمن ساگر کلچرل فورم کی جانب سے یک روزہ ادبی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس دوران ایک نوجوان شاعرہ غزالہ انجم کی کتاب 'ادھورے خواب' کی رسم رونمائی انجام دی گئی- یہ تقریب جموں و کشمیر کلچرل اکادمی سرینگر کے سمینار حال میں منعقد ہوئی۔ اس میں ادبا، شعرا اور قلمکاروں نے حصہ لیا-
تقریب کا اہتمام ساگر کلچرل فورم نے کیا تھا جو ایک ادبی انجمن ہے اور وادی میں زبان و ادب کے سلسلے میں سرگرم عمل ہے-
ادبی پروگرام دو نشستوں پر مبنی تھا۔ پہلی نشست میں نوجوان شاعرہ غزالہ انجم کے شعری مجموعہ کی رسم رونمائی ہوئی- اس نشست کی صدارت ادبی مرکز کمراز کے صدر محمد امین بٹ نے کی۔
اس موقع پر معروف افسانہ نگار مشتاق احمد مشتاق مہمان خصوصی رہے۔ ان کے علاوہ معروف شاعر پرویز مانوس مہمان زی وقار اور کلچرل اکادمی کے پہاڑی سیکشن کے ایڈیٹر محمد ایوب میر، فورم کے صدر ساگر تقریب میں شامل ہوئے۔ پروگرام کی نظامت آفاق دلنوی نے کی جبکہ معروف شاعر شوکت شہباز نے کتاب پر تبصرہ پیش کیا-
پروگرام کی دوسری نشست کے دوران ایک محفل مشاعرہ منعقد کیا گیا جس کی صدارت معروف شاعر بشیر زوگیاری نے کی۔
یہ بھی پڑھیے
بڈگام: نامعلوم بندوق برداروں کی فائرنگ میں ایک شخص ہلاک
جن شاعروں نے اپنا کلام پیش کیا۔ ان میں افضل ہاشمی شاہی سجاد قیسر، مجید مبارک لون۔ نادم شوقیہ، روبی نساہ قیوم ترکولبلی فاروق نمبلنی، غفار خاکسار، منتظر یوسف اور بشر زوگیاری شامل ہیں-
ادبی تقریب کے دوران متعدد مقررین نے غزالہ انجم کی کتاب پر بات کرتے ہوئے ان کی سراہنا کی- ان کا کہنا تھا کہ اس عمر میں لڑکیوں کی ادب کے شعبہ میں اس طرح کی کوشش ایک خوش آئند قدم ہے، جس کے لیے غزالہ انجم داد و تحسین کی مستحق ہیں۔