نٹی پورہ حملہ : ہلاک پولیس اہلکار کو خراج عقیدت - جموں و کشمیر کے ضلع سرینگر
ڈی جی پی پولیس دلباغ سنگھ نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ جموں و کشمیر میں ہو رہے ڈی ڈی سی انتخابات کو ناکام بنانے کی کوشش ہے جسے ہم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
جموں و کشمیر کے ضلع سرینگر کے نٹی پورہ علاقے میں ہوئے پی ڈی پی رہنما کے گھر کے باہر حملے میں پولیس کانسٹیبل منظور احمد کی موت ہو گئی تھی، جس کے بعد پولیس کی جانب سے انہیں سرینگر میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
اس دوران ڈی جی پی پولیس دلباغ سنگھ نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا 'یہ حملہ جموں و کشمیر میں ہو رہے ڈی ڈی سی انتخابات کو ناکام بنانے کی کوشش ہے، پاکسان کی اس ناکام کوشش سے ہم امن میں کوئی خلل پیدا نہیں ہونے دیں گے'۔
انہوں نے کہا 'یہ ان لوگوں کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے جو کشمیر میں امن اور ترقی نہیں چاہتے'۔
یہ بھی پڑھیے
'اپوزیشن لیڈرز کو ناکافی سکیورٹی فراہم کی گئی ہے'
انہوں نے کہا کہ پونچھ میں بھی پاکستان کی جانب سے عسکریت پسند بھیجے گئے تھے، جنہیں سکیورٹی فورسز نے ہلاک کیا، آج کا جو یہ حادثہ ہوا ہے، اس حملے کے قصور واروں کو جلد سزا ملےگی۔