ETV Bharat / state

World Radio Day 2023 ریڈیو کی اہمیت افادیت و اعتبار آج بھی برقرار، رابعہ رسول - رابعہ رسول براڈکاسٹر انٹرویو

آل انڈیا ریڈیو سرینگر کی پروگرام ہیڈ رابعہ رسول نے کہا کہ دور حاضر میں بھی ریڈیو کی اہمیت و افادیت اور اعتبار بر قرار ہے جتنی کہ ماضی میں تھی۔ انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کے اس دور میں ریڈیو اپنی تابناک شناخت کو سنبھالے ہوا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 13, 2023, 5:46 PM IST

ریڈیو کی اہمیت افادیت و اعتباریت آج بھی برقرار، رابعہ رسول

سرینگر: عالمی سطح پر آج ریڈیو کا دن منایا جارہا ہے۔ 13 فروری دنیا بھر میں عام لوگوں اور میڈیا میں ریڈیو کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور ریڈیو کے ذریعہ معلومات تک رسائی حاصل کرنے کی حوصلہ افزائی کی غرض سے ہر سال منایا جاتا ہے۔ ریڈیو کے 12 ویں عالمی دن کا موضوع ہے "ریڈیو اور امن"

ریڈیو مواصلات اور رابطے کا وہ واحد ذریعہ ہے جو ہر مقام اور ہر شخص تک پہنچتا ہے۔ ریڈیو خبروں، تعلیم، تفریح اور اطلاعات کا ایک موثر اور قابل بھروسہ ذریعہ ہے۔ یہ وہ واحد ذریعہ مواصلات اور رابطہ ہے، جس سے نابینا افراد بھی اُسی طرح لطف اندوز اور باخبر ہوسکتے ہیں جس طرح بینا افراد۔ ریڈیو کی اہمیت کے پیش نظر ہر سال یونیسکو کی جانب سے 13 فروری کو ”ریڈیو کا عالمی دن“ کے طور پر منایا جاتا ہے۔

ہر سال اس دن کے لیے ایک موضوع بھی وضع کیا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد لوگوں کے درمیان معلومات کا فروغ ہے۔ یہ نشریاتی اداروں کے درمیان نیٹ ورکنگ اور عالمی رابطوں کے قیام کا مظہر بھی ہے۔ گذشتہ چند برسوں سے موبائل فون اور انٹرنیٹ کی آمد سے ریڈیو کے سامعین کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ریڈیو کے عالمی دن کو منانے کی اہمیت بڑھ گئی ہے،تاکہ لوگوں کو اس سے جڑے رہنے کی طرف راغب کیا جا سکے۔

ریڈیو کے عالمی دن پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندے پرویز الدین نے آل انڈیا ریڈیو سرینگر کی پروگرام ہیڈ رابعہ رسول سے خصوصی بات چیت کی۔انہوں نے کہا کہ دور حاضر میں بھی ریڈیو کی اہمیت و افادیت اور اعتباریت بر قرار ہے جتنی کہ ماضی میں تھی۔ تاہم انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کے اس دور میں ریڈیو اپنی تابناک شناخت کو سنبھالے ہوا ہے۔ایسے میں آل انڈیا ریڈیو بھی جدید دور کے تقاضوں کے عین مطابق اپنا کام کررہا ہے اور آگے بھی کرتے رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ریڈیو آج بھی کارآمد

بات چیت کے دوران رابعہ رسول نے کہا کہ آل انڈیا ریڈیو سرینگر اپنے سامعین کے لیے نہ صرف تفریحی پروگرم پیش کرتا رہتا ہے بلکہ سماجی، سیاسی ،ادبی اور دیگر نوعیت کے پروگراموں کے علاوہ عوامی مسائل و مشکلات پر مبنی پروگرام بھی پیش کرتا ہے۔ وہیں ریڈیو آج بھی نوجوانوں سے لکر بزرگ اشخاص کی خدمت میں اپنی سروس دستیاب رکھے ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے اس دور میں ہم اپنے سامعین کی ڈیمانڈ اور پسند کے مطابق کام کرتے ہیں اور یہ سلسلہ مستقبل میں بھی برابر جاری رہے گا۔ انہوں نے اپنے سامعین سے مخاطب ہوکر کہا کہ وہ آل انڈیا سرینگر کے پروگرام سنتے رہے اور ہمیں اپنی قیمتیں ارا اور تجویز سے نوازتے رہے تاکہ ہم اپنی نشریاتی کو بہتر سے بہتر بنا سکیں ۔

مزید پڑھیں: کشمیر کی معروف آر جے صوفی

واضح رہے اپنے ویڈیو پیغام میں پرسار بھارتی کے سی ای او گورو دیویدی نے کہا کہ ایک عوامی وسیلہ ہونے کے طور پر ریڈیو اب تقریباً ایک صدی سے دنیا بھر میں عوامی زندگیوں کا ایک انداز طے کرنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.