ETV Bharat / state

World Cup 2023: کشمیری تیز گیند باز انگلش ٹیم میں بطور نیٹ باؤلر شامل - دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز سمیع اللہ

سرینگر سے تعلق رکھنے والے دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز سمیع اللہ انگلش کرکٹ ٹیم کے نیٹ باؤلرز میں شامل ہو گئے ہیں۔ Kashmiri Pacer Joins English Team as Net Bowler

a
a
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 24, 2023, 6:36 PM IST

سرینگر (جموں و کشمیر): جموں و کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر سے تعلق رکھنے والے تیز گیند باز سمیع اللہ ڈار اس وقت جاری ورلڈ کپ 2023 کے لیے انگلینڈ کرکٹ ٹیم میں بطور نیٹ باؤلر شامل ہو گئے ہیں۔ ڈار کے ایک قریبی رشتےدار نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ’’اگرچہ سمیع اللہ ابھی تک جموں و کشمیر کی طرف سے کرکٹ نہیں کھیل پائے ہیں لیکن رواں مہینے کی 14 تاریخ کو وہ دہلی میں انگلینڈ ٹیم میں بطور نیٹ باؤلر شامل ہو چکے ہیں۔‘‘ سمیع اللہ کے رشتہ داروں کے مطابق ’’اکتوبر 15 کو افغانستان سے مقابلے سے قبل اُنہوں نے انگلینڈ کے کھلاڑیوں کے ساتھ پریکٹس کی تھی۔‘‘

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’’اس کے بعد وہ ٹیم کے ساتھ ممبئی بھی گئے۔ اور اب اکتوبر 26 کو ہونے والے میچ کے لیے بینگلور جا رہے ہیں جہاں انگلینڈ کی ٹیم سری لنکا کے ساتھ میچ کھیلے گی۔ سمیع اللہ کے لیے یہ اچھا تجربہ ہے۔‘‘ واضح رہے کہ دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز سمیع اللہ اس سے قبل 2023 آئی پی ایل کے دوران بھی کولکتہ نائٹ رائیڈرز ٹیم میں بطور نیٹ باؤلر اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: Kashmiri Bats Demand ہمیں ورلڈ کپ کا انتظار ہوتا ہے اور ہمیں دوگنی اجرت ملتی ہے

واضح رہے کہ عالمی سطح پر کرکٹ مقابلے میں کشمیر سے صرف پرویز رسول اور جموں سے عُمران ملک نے بھارت کی نمائندگی کی ہے تاہم ورلڈ کپ میں آج تک کسی بھی کرکٹر نے ٹیم میں اپنی جگہ نہیں بنائی ہے۔ تاہم آئی پی ایل سمیت دیگر مقابلوں میں کئی کشمیری کرکٹرز، جن میں فاسٹ باؤلرز کی تعداد زیادہ ہے، نے جموں و کشمیر کی نمائندگی کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.