ETV Bharat / state

Mehbooba on Hamas Israel conflict: اسرائیل کے مظالم دنیا کو کیوں دکھائی نہیں دے رہے؟ محبوبہ مفتی - حماس اسرائیل جنگ

جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے انسانی حقوق کی پامالیوں پر اسرائیل اور حماس، دونوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہائیوں سے مظالم سہتے آ رہے فلسطینی عوام نے ٹیکنالوجی سے لیس اسرائیل کے چھکے چھڑا دئے۔ محبوبہ مفتی نے اسرائیل کے مظالم پر خاموشی اختیار کرنے پر عالمی برادری کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

محبوبہ مفتی، سرینگر میں پارٹی دفتر سے کارکنان سے خطاب کے دوران

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 9, 2023, 5:33 PM IST

محبوبہ مفتی، سرینگر میں پارٹی دفتر سے کارکنان سے خطاب کے دوران

سرینگر (جموں و کشمیر): فلسطین اور اسرائیل کے مابین جاری تصادم پر جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی( کی سربراہ محبوبہ مفتی نے پیر کے روز دعویٰ کیا کہ ’’برسوں تک جب بے گناہ فلسطینی مرتے رہے، دنیا خاموشی سے دیکھتی رہی، آج ہر ایک حماس کے خلاف سخت ردعمل ظاہر کر رہا ہے۔‘‘ یاد رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری تصادم میں اب تک دونوں جانب 1100 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ہفتہ کی صبح حماس کے عسکریت پسندوں نے منصوبہ بند طریقے سے اسرائیل پر حملہ کیا، جس کے بعد اسرائیل نے اسے ’’جنگ‘‘ قرار دیتے ہوئے جوابی حملے شروع کر دیے۔

سرینگر میں پارٹی دفتر پر ایک تقریب کے ساتھ خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا: کہ ’’جس طرح اسرائیلی افواج فلسطین میں حملے کر رہی ہیں، اس سے پوری دنیا کو تکلیف ہونی چاہیے۔ مگر دنیا کے زیادہ تر ممالک آج (غفلت سے) اس وجہ سے بیدار ہوئے ہیں کہ اسرائیل میں ہلاکتیں ہوئیں، انہیں آج تک فلسطین میں جاری مظالم سے تکلیف نہیں ہوئی۔‘‘ محبوبہ مفتی نے کہا: ’’میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر اور جاری جنگ پر حماس اور اسرائیل دونوں کی مذمت کرتی ہوں۔ مگر افسوس کا مقام ہے کہ دنیا آج دنیا جاگ گئی ہے اور انہیں اس صورتحال میں صرف حماس کی ہی غلطی دکھائی دے رہی ہے اور اسرائیلی مظالم سے وہ پردہ پوشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔‘‘

مزید پڑھیں: Hamas Israel war حماس کی مذمت کرنے سے پہلے اسرائیلی فوج کی مذمت کرنی چاہیے: فلسطینی سفیر

محبوبہ مفتی کا مزید کہنا تھا کہ’’اسرائیل، گزشتہ کئی دہائیوں سے - جب سے اس نے فلسطینی سرزمین پر قبضہ کرکے مسلمانوں کو بے گھر کرنا شروع کیا - وہاں لوگوں پر ظلم کر رہا ہے۔ وہاں انسانی حقوق کی پامالیاں عروج پر ہیں۔ وہاں بچوں اور بزرگوں کا سر عام قتل کیا جاتا ہے جو دنیاں کو ’دکھائی‘ نہیں دے رہا۔‘‘ فلسطین کی جانب سے کیے گئے حملہ کی مذمت کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا: ’’آپ زیادہ دیر تک کسی کو دبا کر نہیں رکھ سکتے، اسرائیل دنیا کی سب سے بڑی قابض فوج ہے، تاہم حماس کی جانب سے بھی انسانی حقوق کی پامالیاں کی گئی ہیں۔‘‘

حماس کی جرات کے بارے میں بات کرتے ہوئے محبوبہ کا کہنا تھا کہ ’’سب سے بہتر ٹیکنالوجی اور مانیٹرنگ نظام اسرائیل کے پاس ہے، اس کے باوجود فلسطین کی جرات کے سامنے اُن کو تار تار ہونا پڑا۔‘‘ دریں اثناء، پی ڈی پی کی جانب سے منعقد کی گئ تقریب کے دوران سماجی کارکن شیخ صبا نے رسمی طور پر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.