ETV Bharat / state

Educated Kashmiri Youth and Employment: تعلیم یافتہ نوجوان ملک سے باہر نوکریوں کا انتخاب کیوں کر رہے ہیں؟

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 8, 2023, 6:07 PM IST

جے کے ویژن ڈاکیومنٹ2047کے مطابق جموں و کشمیر میں ہنر مند کورسز کی جانب کشمیری نوجوانوں کا زیادہ رجحان نہیں ہے۔

a
a

سرینگر (جموں و کشمیر): مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں روزگار کے معقول وسائل اور مواقع نہ ہونے کے پیش نظر خطے کے تعلیم یافتہ اور ہنرمند نوجوان ملک سے باہر نوکری ڈھونڈنے، روزگار تلاش کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔ خطے کے پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ ’’جے کے ویژن ڈاکیومنٹ 2047‘‘ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ’’روزگار کے مناسب مواقع نہ ہونے کی وجہ سے غیر ملکیوں کی جانب سے تعلیم یافتہ اور ہنر مند نوجوانوں کا غیر قانونی طور شکار ہونے کا خطرہ مسلسل لاحق رہتا ہے۔‘‘

اس ڈاکیومنٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’اکیڈمیہ اور صنعت کے درمیان ہم آہنگی کا فقدان ہے اور اس کی وجہ سے بے روزگاری اور تعلیم یافتہ افراد روزگار حاصل کرنے کے لیے بینکوں اور سرکاری شعبہ جات کو ہی ترجیع دیتے ہیں۔‘‘ دستاویز میں زور دیا گیا ہے کہ ’’طلباء میں تعلیمی قابلیت کو بڑھانے کے لیے مارکیٹ پر مبنی عملی کورسز کو دستیاب رکھنے اور انہیں فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ ایک طالب علم مختلف ڈگری کورسز کے ذریعے سند تو حاصل کر لیتا ہے تاہم تنوع، جو کہ جدید مسابقتی دنیا مطالبہ کرتی ہے، کی کمی کے باعث وہ ترقی یافتہ دور میں پیچھے رہ جاتا ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: Maharashtra State Waqf Board مہاراشٹر وقف بورڈ کا نئی ملازمتوں کا اعلان

کمزوریوں کی نشاندہی کرتے ہوئے، جے کے ویژن ڈاکومنٹ 2047 میں کہا گیا ہے کہ خطے میں متحرک نجی شعبے کی عدم دستیابی کی وجہ سے تکنیکی ایکسپوژر کی کمی ہے۔ ڈاکیومنٹ کے مطابق ’’جموں و کشمیر میں ہنر مندی کورسز دستیاب ہونے کے باوجود ہنر کی تعلیم میں نوجوانوں کی دلچسپی کا فقدان ہے۔‘‘ اس کے مزید کہا گیا ہے کہ ’’کم از کم 25 نئے قائم ہونے والے اور موجودہ کالجز اپنی عمارت کے بغیر ہیں اور کرایہ وغیرہ کی تنگ عمارتوں میں اپنی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.