وادی کشمیر میں گزشتہ دو روز سے جہاں بارش ہو رہی تھی، وہیں آج موسم خشک رہا۔ تاہم محکمہ موسمیات نے آئندہ ایام میں بھاری بارش اور برف باری کی پیشن گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر مختار احمد نے ای ٹی وی بھارت کو فون پر موسم کی جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ 21 اکتوبر تک موسم خشک رہنے کے قوی امکانات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 22 اکتوبر سے 25 اکتوبر تک موسم میں بڑی تبدیلی ہوگی اور اس سے وادی کے میدانی علاقوں میں بھاری بارش کا امکان ہے، جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔
قابل ذکر بات ہے کہ ہفتے اور اتوار کو ہوئی بارش وادی میں موسم سرما کی آمد لے کر آئی ہے اور لوگوں نے اپنے گرم ملبوسات پہننے شروع کردئیے ہیں۔ گزشتہ ہفتے سے وادی میں درجہ حرارت میں کمی دیکھی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں :کشمیر میں تازہ برفباری اور بارش کے بعد سردی میں اضافہ
ہفتہ کو نصف رات سے وادی بھر میں درمیانی درجے کی بارش شروع ہوئی ہے، جو اتوار تک جاری ہے۔
موسم کی تبدیلی سے ہی وادی میں چھابڑی فروش و دکانداروں نے گرم ملبوسات کی خرید و فروخت کی شروعات بھی کر دی۔