ETV Bharat / state

Amritpal Singh Case "وارث پنجاب دا" گروپ کو کچھ اسلحہ کشمیر سے دیا گیا ہے، دلباغ سنگھ - جموں و کشمیر خبر

جموں و کشمیرپولیس سربراہ دلباغ سنگھ کا کہنا ہے کہ خالصتان حامی گروپ "وارث پنجاب دا"کے ارکان کو کچھ اسلحے خطہ سے سپلائی کئے گئے ہیں۔

دلباغ سنگھ
دلباغ سنگھ
author img

By

Published : Mar 20, 2023, 10:35 PM IST

دلباغ سنگھ

جموں کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے آج سنسنی خیز انکشاف کیا ہے،انہوں نے کہا کہ پنجاب میں "وارث پنجاب دا" جو خالصتان حامی گروپ ہے، اسے کچھ اسلحے کشمیر سے سپلائی کئے گئے ہیں۔دلباغ سنگھ نے کہا کہ پولیس کی تحقیقات کے مطابق کچھ ایسے معاملے سامنے آئے ہیں کہ جموں کشمیر سے کچھ اسلحہ پنجاب کے لوگوں کو دئے گئے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ پولیس نے ان معاملات کا نوٹس لی ہے اورمقدمے درج کئے گئے ہیں۔دلباغ سنگھ نے کہا کہ جموں کشمیر پولیس اس معاملے میں پنجاب پولیس کی بھرپور تعاون کریگی۔

قابل ذکر ہے کہ پنجاب پولیس نے 'وارث پنجاب دا' کے کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا ہے اور اس گروپ کے سرکردہ رہنما امرتپال سنگھ کو گرفتار کرنے کی بڑی پیمانے پر تیاری کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جموں کشمیر سے پنجاب کے متعدد افراد کو اسلحہ لائسنس اجرا کئے گئے تھے اور یہ اسلحہ وارث پنجاب دا گروپ کے پاس پایا گیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ گن لائسنس گھوٹالہ کی سی بی آئی جانچ کر رہی ہے جس میں جموں کشمیر کے چند افسران کو گرفتار بھی کیا گیا تھا اور متعدد افسران سے پچھ تاچھ کی گئی ہے۔'وارث پنجاب دا' گروپ امرتپال سنگھ گزشتہ دو ماہ سے پنجاب میں سرگرم ہو کر خالصتان نظریہ کے حق میں بیانات دے رہا تھا۔

دلباغ سنگھ نے کہا کہ جموں کشمیر پولیس امن کے ماحول کو مزید مضبوط کرے گا اور یہاں کے نوجوان تعلیم اور کھیل کود کی سرگرمیوں میں بغیر کسی خلل کے حصہ لے۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر میں سرگرم عسکریت پسندوں کی تعداد کافی کم ہوگئی ہے جس سے امن کا ماحول بھی پیدا ہوا ہے۔

غور طلب ہے کہ گزشتہ روز کشمیر کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس وجے کمار نے کہا کہ وادی میں کل 28 مقامی عسکریت پسند سرگرم ہے اور پولیس انکے تعاقب میں ہے تاکہ انکے خلاف کارروائی کی جائے۔

مزید پڑھیں:Dlibagh Singh On Security Situation دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے سیکورٹی فورسز چوکس، دلباغ سنگھ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.