دارالحکومت سری نگر کے کھنموں علاقے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) کے لیے ووٹ ڈالنے آئے افراد نے شکایت کی ہے کہ ان کا نام ووٹر لسٹ سے غائب ہے۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کچھ ووٹرز نے دعویٰ کیا کہ وہ یہاں بڑی امید کے ساتھ اپنے پسندیدہ امیدوار کے حق میں ووٹ ڈالنے آئے تھے ،تاہم ووٹر لسٹ میں ان کا نام نہ ہونے کی وجہ سے مایوس ہوکر گھر لوٹنا پڑ رہا ہے۔ انھوں نے انتظامیہ پر لاپرواہی کا الزام لگایا ہے۔
مزید پڑھیں:ڈی ڈی سی انتخابات: اگزٹ پولز پر پابندی
وہی انتظامیہ نے اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس بار پولنگ مراکز چھوٹی آبادی پر مبنی ہیں اور آٹھ مرحلوں میں انتخابات ہو رہے ہیں۔ اس لیے عوام میں تھوڑی سی الجھن دکھائی دے رہی ہیں۔ جن کا نام آج کی لسٹ میں نہیں آیا ہے، دوسرے مرحلے میں ضرور ہوگا۔