ETV Bharat / state

Kashmir Trout Fish کشمیر میں" ٹراؤٹ" کو عام کرنے کی منفرد پہل - ٹراوٹ آوٹ لٹ سرینگر

ذیشان نے اپنے دو دوستوں کے ساتھ مل کر سنہ 2020 میں ٹراؤٹ مچھلیوں کا کاروبار شروع کیا ہے۔ اگچہ پہلے پہل انہیں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تاہم انہوں نے ہمت اور حوصلے سے کام لے کر اپنے مقصد میں کامیابی حاصل کی اور آج کی تاریخ میں ان کے ساتھ وادی کے ڈھائی سو ٹراؤٹ فارمز جڑے ہوئے ہیں۔Kashmir Trout Fishes

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 2, 2023, 8:32 PM IST

کشمیر میں" ٹراؤٹ" کو عام کرنے کی منفرد پہل

سرینگر:مچھلی کے بارے میں مشہور ہے کہ یہ ان غذاؤں میں شامل ہے جو صحت مند کہلاتی ہے ایسے میں اگر رینبو ٹراؤٹ مچھلی کی بات کی جائے تو یہ ایسی منفرد مچھلیوں میں شمار کی جاتی ہے جو کہ ذائقہ سے بھر پور ہوتی ہے۔Benefits Of Fish Eating

جی ہاں ایک منفرد پہل کے تحت ذیشان اور اس کے دو دوستوں نے ٹراؤٹ مچھلی کو عام کرنے اور نجی ٹراوٹ فارم مالکان کو بازاری سہولیات فراہم کرنے کی خاطر شہر سرینگر کے رعناواری علاقے میں "کشمیر ٹراؤٹ" کے نام سے اپنی نوعیت کا پہلا رینبو مچھلیوں کا آوٹ لیٹ کھولا یے۔اس آوٹ لیٹ پر اب ہر وقت منفرد مچھلیاں دستیاب رہتی ہیں۔Kashmiri Trout Outlet in Srinagar

دراصل 2020 میں ذیشان نے اپنے دو دوستوں کے ساتھ مل کر ٹراؤٹ مچھلیوں کا یہ کاروبار شروع کیا ہے ۔اگچہ پہلے پہل انہیں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم انہوں نے ہمت اور حوصلے سے کام لے کر اپنے مقصد میں کامیابی حاصل کی اور آج کی تاریخ میں نہ صرف ڈھائی سو ٹراؤٹ کاشتکار ان کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں بلکہ شہر سرینگر کے کئی علاقوں میں اب ٹراؤٹ بہ آسانی سے دستیاب ہونے لگی ہے۔ Trout Fish Tank in Srinagar

ایک وقت میں رینبو نایاب مچھلی مانی جاتی تھی کیونکہ ان مچھلیوں کی افزائش محکمہ فشریز کے چند فارموں تک ہی محدود تھی، لیکن آج رینبو نہ صرف نجی فارموں میں دستیاب ہے بلکہ اب یہ بازار میں بھی بہ آسانی دستیاب ہونی لگی ہے۔Rainbow Trout Fish In Srinagar

کشمیر ٹراوٹ کے اس فارم کے ذریعے سرینگر اور اس کے متصل علاقوں کے لوگوں کے لیے ٹراؤٹ ملنا آسان ہوگیا۔ وہیں یہاں پر ریسٹورنٹ کی سہولیت بھی موجود ہے جہاں پر ٹراوٹ کا مزا لیا جاسکتا ہے اور اپنی پسند کے مطابق پکا کر ٹراؤٹ کو مٹکے میں گھر بھی لیا جاسکتا ہے۔ ذیشان کہتے ہیں کہ ٹراؤٹ مچھلیوں کا مزا لینے کے لیے اب کسی خاص دن یا لائن میں کھڑا رہنے کی ضرورت نہیں ہے اب لوگ کسی بھی وقت آن لائن آرڈر بھی کرسکتے ہیں۔Fish restaurant In Srinagar

یہ بھی پڑھیں:

جنوبی اور شمالی کشمیر کے کئی ٹراوٹ فارموں سے یہ رینبو مچھلیاں یہاں پہنچتی ہیں اور جدید تکنیک سے تیار کیے گئے اس ایکویرم میں انہیں پھر رکھا جاتا ہے۔ذیشان کا کہنا ہے اس کاروبار کا مقصد کشمیر میں ٹراؤٹ کلچر کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ اس نایاب مچھلی کو ملک کے دیگر حصوں تک بھی پہنچانا ہے۔حال ہی میں ذیشان کو اپنے دو دوستو ہمراہ دبئی ایکسپو میں شرکت کرنے کا موقع بھی ملا جہاں انہوں نے بطور انٹرپرنیور نمائندگی کی۔Fish Farms in Kashmir

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.