ETV Bharat / state

سری نگر- جموں قومی شاہراہ 24 اور 25 نومبر کو بند رہے گی: ٹریفک پولیس - جموں کشمیر ٹریفک پولیس نے

سری نگر–جموں قومی شاہراہ مرمتی کام کے پیش نظر 24 اور 25 نومبر کو ٹریفک کی نقل و حمل کے لیے بند رہے گی۔ جموں کشمیر ٹریفک پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اس کی اطلاع دی۔ Jammu Kashmir Traffic Police

Jammu Srinagar NHW
Jammu Srinagar NHW
author img

By UNI (United News of India)

Published : Nov 23, 2023, 12:58 PM IST

سرینگر: وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ مرمتی کام کے پیش نظر 24 اور 25 نومبر کو ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند رہے گی۔ ٹریفک پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ضلع مجسٹریٹ رام بن کی نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا کو جاری ہدایت کے مطابق لوگوں، سفر کرنے والوں اور ڈرائیور حضرات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ناشری ویا ڈکٹ (ناشری تا لکی ڈابا تک) پر گرڈرز لگانے اور پیرہ اور ٹنل 5 پر جٹ فین لگانے کے پیش نظر سرینگر جموں و قومی شاہراہ جمعہ اور ہفتے کو ٹریفک کے لئے بند رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں:راجوری تصادم میں فوجی کیپٹن سمیت چار اہلکار ہلاک، آپریشن جاری
ٹریفک پولیس کے ترجمان نے کہا کہ، 'قومی شاہراہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات بارہ بجے سے دن کےچار بجے تک اور جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب بارہ بجے سے دن کے چار بجے تک بند رہے گی'۔ جموں کشمیر ٹریفک پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (پہلے ٹویٹر کے نام سے جانا جاتا تھا) پر ایک پوسٹ بھی شیئر کیا ہے، جس میں سری نگر – جموں قومی شاہراہ 24 اور 25 نومبر کو ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند رہنے کی اطلاع دی ہے۔ اس پوسٹ میں جانکاری دی گئی ہے کہ، جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ اور سری نگر – لیہہ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل جاری رہے گی۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.