ETV Bharat / state

Swachh Vayu Sarvekshan 2023 سوچھ وایو سرویکشن 2023 کے تحت سرینگر اعلیٰ درجے کے شہروں میں شامل - ای ٹی وی اردو نیوز

ضلع مسجٹریٹ سرینگر محمد اعجاز اسد نے اس اعزاز کے حصول پر سرینگر میونسپل کاپوریشن اور جموں وکشمیر پولوشن کنٹرول کمیٹی کے علاوہ ضلع انتظامیہ کی جملہ ٹیم کو مبارک باد پیش کی ہے۔

swachh-vayu-sarvekshan-2023-srinagar-clinches-spot-among-top-ranking-cities
سوچھ وایو سرویکشن 2023 کے تحت سرینگر اعلیٰ درجے کے شہروں میں شامل
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 28, 2023, 3:31 PM IST

سرینگر: ایک بڑی پیش رفت کے تحت ضلع سرینگر نے سوچھ وایو سرویکشن (کلین ائیر سروے) – 2023 کے تحت ملک کے اعلیٰ درجے کے شہروں میں اپنا مقام حاصل کیا ہے۔اس پروگرام کے تحت سرینگر نے 10 لاکھ سے زیادہ آبادی والے شہروں کے زمرے میں آنے والے شہروں میں چوتھے درجے پر فائز ہو کر یہ سنگ میل حاصل کیا ہے۔اندور پہلے درجے پر، آگرہ دوسرے، تھانے سٹی تیسرے درجے پر فائز ہیں جبکہ مدھیہ پردیشن کے بھوپال شہر نے پانچواں مقام حاصل کیا ہے۔

ایک سرکاری ترجمان نے بتایا کہ صاف فضائی سروے (کلین ائیر سروے) وزارت ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی (ایم ای ایف سی سی) کے مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے نیشنل کلین ائیر پروگرام (این سی اے پی) کے تحت انجام دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ این سی اے پی کے تحت ضلع انتظامیہ کی طرف سے ہوا کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے ضلع انتظامیہ کی طرف سے شروع کیے گئے اقدام کی بنیاد پر سرینگر شہر کو یہ درجہ دینے کا فیصلہ لیا گیا۔

ضلع مسجٹریٹ سرینگر محمد اعجاز اسد جو این سی اے پی کی مانیٹرنگ کمیٹی کے ضلع چیئرمین بھی ہیں، نے اس اعزاز کے حصول پر سرینگر میونسپل کاپوریشن اور جموں وکشمیر پولوشن کنٹرول کمیٹی کے علاوہ ضلع انتظامیہ کی جملہ ٹیم کو مبارک باد پیش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ سرینگر شہر کو رہنے کے لئے ایک بہترین جگہ بنانے کے لئے اپنی تمام تر کاوشیں جاری رکھے گی۔

مزید پڑھیں: Solid Waste Management Sheds سالڈ ویسٹ منیجمنٹ شڈ سڑکوں یا ندیوں کے متصل تعمیر

قابل ذکر ہے کہ ضلع مجسٹریٹ سرینگر اعجاز اسد کی سربراہی میں ضلع انتظامیہ نے سرینگر میں فضائی معیار کے انڈیکس کو بہتر بنانے کے لئے 2025 تک پی ایم 10 کی سطح کو کم کرنے کے لئے این سی اے پی کو نافذ کرنے کے لئے کئی اقدام کئے ہیں۔
این سی اے پی کے تحت مشن لائف، بنجر زمینوں کی بحالی، وسیع پیمانے پر شجر کاری، چشموں کی تعمیر، صفائی کے لئے مشینوں کی خریداری اور آئی ای سی کی سرگرمیاں وغیرہ سری نگر میں ہوا کے معیار کے انڈیکس کو بہتر بنانے کے اہم اجزا ہیں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.