ETV Bharat / state

Firing in Khanyar Srinagar خانیار میں سی آر پی ایف گاڑی پر فائرنگ ، کوئی نقصان نہیں - پستول بردار ملی ٹینٹ

سرینگر پولیس نے ایکس پر جانکاری دیتے ہوئے بتایا :’سرینگر کے خانیار علاقے میں پستول بردار ملی ٹینٹ نے سی آر پی ایف گاڑی پر حملہ کرنے کی کوشش کی جسے چوکس اہلکاروں نے ناکام بنایا۔“Militant attack on CRPF vehicle

Firing in Khanyar Srinagar
Firing in Khanyar Srinagar
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 19, 2023, 7:56 AM IST

Updated : Sep 19, 2023, 9:30 AM IST

خانیار میں سی آر پی ایف گاڑی پر فائرنگ

سرینگر:پیر 18 ستمبر کو جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سرینگر کے خانیار علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے سی آر پی ایف گاڑی پر فائرنگ کی ، تاہم اس حملے میں کسی کے زخمی ہونے کے بارے میں کوئی ا طلاع موصول نہیں ہوئی۔سرینگر پولیس نے ایکس پر جانکاری دیتے ہوئے بتایا :’سرینگر کے خانیار علاقے میں پستول بردار ملی ٹینٹ نے سی آر پی ایف گاڑی پر حملہ کرنے کی کوشش کی جسے چوکس اہلکاروں نے ناکام بنایا۔“

انہوں نے بتایا کہ مستعد اہلکاروں نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر دہشت گرد کو وہاں سے بھاگنے پر مجبور کیا، اور س طرح سے سیکورٹی فورسز نے ممکنہ نقصان کے پیش نظر دانشمندی کا مظاہرہ کیا ۔فائرنگ کے اس واقعے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ممبئی ٹرین قتل سانحہ، منظم حملوں کا ایک اور باب: ڈاکٹر ملک فیصل

دریں اثنا سوشل میڈیا سائٹوں پر وائرل سی سی ٹی وی فوٹیج میں عسکریت پسند کو سی آر پی ایف گاڑی پر فائرنگ کرتے ہوئے صاف دیکھا جاسکتا ہے۔یاد رہے اس سے قبل بھی کئی مرتبہ عسکریت پسندوں نے سی آر پی ایف اور پولیس کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا ہے اور کئی مرتبہ انھیں ناکام بنایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سرینگر میں اس سے پہلے بھی عسکریت پسندوں اور مشتبہ عسکریت پسندوں کی جانب سے فائرنگ کے واقعات پیش آچکے ہیں۔ جس میں کچھ واقعات میں ہلاکتیں بھی ہوئیں جبکہ بعض واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ فوج کے مطابق وادی کشمیر میں پہلے کے مقابلے میں عسکری کاروائیوں میں نمایاں حد تک کمی واقع ہوئی ہے۔

Last Updated : Sep 19, 2023, 9:30 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.