ETV Bharat / state

'کشمیری کھلاڑیوں کا مستقبل سنوارنے کے لیے بے قرار ہوں'

سابق کرکٹر سریش رینا نے کہا کہ میں جموں و کشمیر میں سپورٹس کے لئے ایک پلیٹ فارم بنانے کے لیے مصروف عمل ہوں۔

راج بھون میں سریش رینا نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی

author img

By

Published : Sep 18, 2020, 5:51 PM IST

سابق آل راؤنڈر سریش رینا نے جمعے کے روز لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے راج بھون میں اور بعد ازاں پولیس ہیڈ کوارٹر سرینگر میں پولیس سربراہ دلباغ سنگھ سے ملاقات کی۔

لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ ملاقات کرنے کے بعد اپنے ایک ٹویٹ میں سریش رینا نے کہا: 'میں بے حد خوش ہوں کہ عزت مآب منوج سنہا صاحب کی مجھے حمایت حاصل ہوئی۔ ان کے ساتھ آج جموں و کشمیر میں سپورٹس کے لیے ایک پلیٹ فارم بنانے کے بارے میں ایک کامیاب میٹنگ ہوئی'۔

سریش رینا نے جموں وکشمیر پولیس کے ایک ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا: 'میں جموں و کشمیر میں نوجوانوں کا مستقبل سنوارنے کا منتظر ہوں'۔

راج بھون میں سریش رینا نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی
راج بھون میں سریش رینا نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی

جموں و کشمیر پولیس کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا گیا: 'مشہور بھارتی کرکٹر شری سریش رینا نے جموں وکشمیر پولیس کے سربراہ شری دلباغ سنگھ سے پی ایچ کیو سرینگر میں ملاقات کی اور دونوں کے درمیان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے جموں وکشمیر پولیس کے منصوبوں پر بات چیت ہوئی۔ انہوں نے (سریش رینا) کچھ کرکٹ ٹیموں کو رضاکارنہ طور پر گائیڈ کرنے اور ان سے ملنے کی خواہش ظاہر کی'۔

سریش رینا پولیس ہیڈ کوارٹر سرینگر میں پولیس سربراہ دلباغ سنگھ سے ملاقی

یہ بھی پڑھیں: مودی اور راجناتھ کے بیانات میں اتنا تضاد کیوں؟

سریش رینا نے گزشتہ ماہ اگست میں بین الاقوامی کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

مستعفی ہونے کے بعد انہوں نے پولیس سربراہ دلباغ سنگھ کے نام ایک مکتوب میں یونین ٹریٹری میں کرکٹ کے فروغ کے لیے کام کر کے پسماندہ طبقوں سے وابستہ کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.