ETV Bharat / state

Kashmiri students safe in Ukraine 'یوکرین میں پھنسے کشمیری طلبا کی جلد واپسی کےلیے اقدامات کئے جارہے ہیں‘

author img

By

Published : Feb 28, 2022, 11:37 AM IST

صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پول کا کہنا ہے کہ یوکرین میں پھنسے کشمیری طلبا صحیح سلامت ہیں۔ انہوں نے جواہر لال نہرو ہسپتال رعناواری میں بچوں کو پلس پولیو کے قطرے پلانے کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران ان خیالات کا اظہار کیا Div Com Inaugurates Pulse Polio drive at JLNM Hospital

صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پول کا کہنا ہے کہ یوکرین میں پھنسے کشمیری طلبا صحیح سلامت ہیں اور اُن کی واپسی کے لئے حکومت کوشاں ہے۔Kashmiri Students Stranded In Ukraine

انہوں نے بتایا کہ مرکزی وزارت خارجہ نے اپنا ایک کنٹرول روم کھولا ہے تاکہ والدین اپنے بچوں کے ساتھ فون پر رابط قائم کر سکیں۔ Parents Can Contact Students

کووڈ کے بارے میں صوبائی کمشنر نے کہاکہ کورونا کا خطرہ اب بھی برقرار ہے کیونکہ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ اومیکرون کی ذیلی قسم مختلف ممالک میں پھیل چکی ہیں لہذا احتیاط برتنے کی سخت ضرورت ہے۔ Precautions For Covid 19

ان باتوں کا اظہار انہوں نے جواہر لال نہرو ہسپتال رعناواری میں بچوں کو پلس پولیو کے قطرے پلانے کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔ Div Com Inaugurates Pulse Polio drive at JLNM Hospital

انہوں نے بتایا کہ یوکرین میں قریباً 215 کشمیری مختلف یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔215 Kashmiri Students Stuck In Ukraine

اُن کے مطابق سبھی بچوں کو صحیح سلامت گھرپہنچانے کی خاطر مرکزی وزارت خارجہ نے اقدامات اُٹھائے ہیں اور کل ہی ایک جہاز پولینڈ سے ممبئی پہنچا جس میں یوکرین میں پھنسے طلبا کو لایا گیا۔ Pulse Polio drops

صوبائی کمشنر کشمیر نے مزید بتایا کہ مرکزی حکومت نے پھنسے ہوئے طلبا کے ساتھ رابط قائم کرنے کی خاطر ایک کنٹرول روم بھی قائم کیا اور وہاں سے والدین اپنے بچوں کے ساتھ رابط قائم کرسکتے ہیں۔ Div Com On Stranded Students In Ukraine

انہوں نے بتایا کہ حکومت کشمیر ی طلبا کی گھر واپسی کو یقینی بنانے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات اُٹھا رہی ہیں۔

کووڈ کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پول نے کہاکہ ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے کی دن رات محنت کے باعث وادی کشمیر میں کووڈ پرقابو پایا گیا ہے۔

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے تاہم واضح کیا کہ ابھی بھی خطرہ برقرار ہے لہذا احتیاطی تدابیر پر من وعن عمل کرنے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت نے اومیکرون کی ذیلی قسم کے بارے میں اتنباہ جاری کیا ہے لہذا ہمیں اب بھی سخت احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔

اس سے قبل ڈویژنل کمشنر کشمیر پی کے پول نے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر کے ہمراہ جواہر لال نہرو میموریل ہسپتال میں بچوں کو پلس پولیو کے قطرے پلائیں۔

صوبائی کمشنر کے مطابق محکمہ ہیلتھ نے گیارہ لاکھ کے قریب بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا ہے اور اس ضمن میں 22 ہزار ملازمین تین ہزار پولیو بوتھوں پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ PK Pole In JLNM Hospital

انہوں نے بتایا کہ جو آج نہیں آسکیں اُنہیں گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ محکمہ پیر سے گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے ویکسین دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : Kashmiri students Stranded in Ukraine: "حالات معمول کے مطابق ،گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں "

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.