ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں درجہ چہارم کی اسامیوں کیلئے امتحان یکم مارچ سے

404873 امیدواروں نے درجہ چہارم اسامیوں کے لئے آن لائن اپنی درخواستں جمع کی تھیں۔ ان اسامیوں کو پُر کرنے کے لئے آن لائن درخواستیں جمع کروانے کا سلسلہ گزشتہ برس 10 جولائی سے شروع ہو کر 29 اگست کو ختم ہوا تھا۔

درجہ چہارم اسامیوں کا تحریری امتحان یکم مارچ سے شروع

author img

By

Published : Feb 24, 2021, 12:51 PM IST

درجہ چہارم کی سات ہزار آٹھ سو چھپن (7856) اسامیوں کو پُر کرنے کے لیے جموں و کشمیر سروس سلیکشن بورڈ نے یکم مارچ سے تحریری امتحان لینے کا اعلان کیا ہے۔ مرحلہ وار طریقے سے ہونے والے اس امتحان کی تمام تیاریوں کو حمتی شکل دے دی گئی ہے۔

جموں وکشمیر میں تنظیم نو قانون نافذ ہونے کے بعد لیفٹینٹ گورنر انتظامیہ نے سرکاری اداروں میں خالی اسامیوں کو پُر کرنے اور بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے لئے درجہ چہارم اسامیوں کی 7 ہزار 8 سو 56 اسامیوں کے لئے گزشتہ برس اشتہار دیا تھا جس میں چار لاکھ سے زائد امیدواروں نے اپنی درخواستیں جمع کی تھیں۔ یہ امیدوار کئی ماہ سے تحریری امتحان کے منتظر تھے۔

واضح رہے 404873 امیدواروں نے درجہ چہارم کی اسامیوں کے لئے اپنی درخواستیں آن لائن جے کے ایس ایس بی کے پاس جمع کی تھیں۔ ان اسامیوں کو پُر کرنے کے لئے آن لائن درخواستیں جمع کروانے کا سلسلہ گزشتہ برس 10 جولائی سے شروع ہو کر 29 اگست کو ختم ہوا تھا۔

وہیں، سروس سلیکشن بورڈ نے درجہ چہارم کی اسامیوں کو پُر کرنے کی غرض سے خصوصی بھرتی مہم کے قواعد 2020 کے تحت مختلف محکموں میں ضلع صوبائی یوٹی کیڈر کے لئے درجہ چہارم کی 7856 اسامیوں کے لئے نوٹفیکیشن نمبر 1 آف 2020 جون 26 کا اشتہار دیا تھا۔

امیدواروں کی سہولیت اور کسی بھی تکنیکی مشکل کو دور کرنے کی غرض سے ایس ایس بی سرینگر اور جموں کی جانب سے دو ہیلپ لائن نمبرز بھی کام کر رہی تھیں جبکہ امیداواروں کی رہنمائی اور معلومات فراہم کرنے کے تعلق سے بھی بورڈ نے ای میل ssbjkgrievance@gmail.com جاری کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.