ETV Bharat / state

سرینگر: موسم کی اب تک کی سب سے سرد ترین رات - etv bharat news

محکمۂ موسمیات کے مطابق 'آنے والے تین سے چار دنوں میں درجۂ حرارت میں مزید گراوٹ دیکھی جا سکتی ہے۔ تاہم آسمان صاف اور موسم خشک رہنے کا امکان ہے

سرینگر: موسم کی اب تک کی سب سے سرد ترین رات

author img

By

Published : Dec 16, 2020, 3:03 PM IST

جموں و کشمیر میں منفی 4.8 ڈگری سینٹی گریڈ پر سرینگر میں بدھ کے روز موسم کی اب تک کی سب سے سرد ترین رات تھی جبکہ لداخ میں ڈراس قصبہ میں منفی 18.6 ڈگری درجۂ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

وہیں محکمۂ موسمیات کے مطابق 'آنے والے تین سے چار دنوں میں درجۂ حرارت میں مزید گراوٹ دیکھی جا سکتی ہے۔ تاہم آسمان صاف اور موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔'

کشمیر صوبے میں جہاں پہلگام میں درجۂ حرارت منفی 7.4 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ وہیں گلمر میں منفی 11 ڈگری درج کیا گیا-

جموں صوبے میں بھی ٹھنڈ کی لہر جاری ہے جہاں جموں میں پانچ ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ وہیں کترا میں 3.2، بٹوٹ میں منفی 1.3، بانہال میں منفی 3.0 اور بدروه میں منفی 2.8 درجۂ حرارت درج کیا گیا۔

مرکزی زیر انتظام لداخ کی بات کریں تو لیہہ میں منفی 14.6 جبکہ کارگل میں 14.4 ڈگری سیلسیس درجۂ حرارت درج کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.