اس دوران سرینگر کی پریس کالونی میں لا سبجکٹ سے وابستہ طلبا نے کشمیر یونیورسٹی کے خلاف احتجاج کیا۔
مظاہرہ میں شامل طلبا اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈس رکھے ہوے تھے، جب کہ اس دوران طلبا نے یونورسٹی انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی بھی کی ہے۔
اس دوران ای ٹی وی سے بات کرتے ہوے کشمیر یونیورسٹی کی طالبہ میرعشرت نبی نے یونورسٹی انتظامیہ پہ الزام عاید کرتے ہوے کہا کہ اگر جموں و کشمیر ایک ہی ہے تو دو دو قانون کیوں چل رہے۔
مزید پڑھیں؛بانڈی پورہ : برفانی طوفان میں پھنسی دو مسافر گاڑیوں کو بحفاظت نکالا گیا
انھوں نے کہا کہ جموں یونیورسٹی میں طلبا کو آن لائن امتحان لیا گیا ہے اور وادی میں آف لائن امتحان لینے کا اعلان کیا گیا ہے، جو سراسر نا انصافی ہے۔
طلبا کا مطالبہ ہے کہ آن لائن امتحان لیا جائے، اس لیے آن لائن کلاسیز ہوئے تھے۔