ETV Bharat / state

شہر خاص کی سڑکوں کی حالت انتہائی خستہ - گڑھوں میں پانی جمع

جموں و کشمیر کی انتظامیہ گرمائی دارالحکومت سرینگر کو سمارٹ سٹی بنانے کا دعوی کر رہی ہے تاہم شہر کی سڑکیں سرکاری دعووں کے کھوکھلا ہونے کا ثبوت پیش کر رہی ہیں۔

شہر خاص کی سڑکوں کی حالت انتہائی خستہ
شہر خاص کی سڑکوں کی حالت انتہائی خستہ
author img

By

Published : Mar 13, 2021, 4:14 PM IST

سرینگر کا قلب کہلائے جانے والا ’’شہر خاص‘‘ آج بے رونق ہو گیا ہے۔ یہاں کی خستہ حال سڑکوں پر چلنا باعث عذاب بن چکا ہے۔

شہر خاص کی سڑکوں کی حالت انتہائی خستہ

شہر خاص سرینگر کا گنجان آبادی والا حصہ ہے اور یہاں کے بازار اور تاریخی مقامات شہر کی رونق بڑھاتے ہیں۔ لیکن سڑکوں کی حالت انتہائی خستہ ہونے سے عوام کو عبور ر مرور میں گوناگوں مشکلات کا سامناکرنا پڑ رہا ہے۔

شہر خاص کے صفاکدل، راجوری کدل، نوا کدل، خانیار، نوہٹہ اور کاو ڈارہ سمیت کئی علاقوں میں سڑکوںکی حالت ناگفتہ بہہ ہے جس کی وجہ سے لاکھوں نفوس پر مشتمل آبادی کو سخت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ معمولی بارشوں کے دوران سڑکوں پر موجود گڑھوں میں پانی جمع ہو جاتا ہے جس سے حادثات کا احتمال رہتا ہے۔

لوگوں کا الزام ہے کہ گزشتہ برس موسم سازگار ہونے کے باوجود سڑکوں کو میکڈمائز نہیں کیا گیا اور سرما کی شدید برفباری سے سڑکیں مزید خستہ ہوگئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جن سڑکوں پر تارکول بچھایا گیا وہ چند ماہ میں ہی خراب ہو گیا اور سڑکوں پر جگہ جگہ گہرے گڑھے بنے ہوئے ہیں۔

انتظامیہ جون سے وادی میں سڑکوں پر میکڈم بچھانے کا کام شروع کرتی ہے جس کے لئے شہریوں کو سڑکوں کی مرمت کے لے مزید انتظار کرنا ہوگا تاہم شہریوں کا ماننا ہے کہ میکڈمائزیشن سے قبل سڑکوں کی مرمت سے عوام کو کافی حد راحت ہو سکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.