ETV Bharat / state

Kashmiri Footballer Joins QIA Champions League کشمیری فٹبالر قطر فٹبال چمپئن لیگ کے لیے منتخب - کشمیری فٹ بالر اسرار کی سلیکشن

قطر میں 18مئی سے کھیلے جانے والے 2023 کیو آئی اے چمپئن لیگ میں کشمیری فٹ بالر اسرار کی سلیکشن پر جموں و کشمیر فٹ بال ایسوسی ایشن سمیت دیگر تنظیموں، کھیل شائقین نے مبارک باد پیش کی ہے۔

کشمیری فٹبالر قطر فٹبال چمپئن لیگ کے لیے منتخب

author img

By

Published : May 17, 2023, 2:38 PM IST

کشمیری فٹبالر قطر فٹبال چمپئن لیگ کے لیے منتخب
کشمیری فٹبالر قطر فٹبال چمپئن لیگ کے لیے منتخب
کشمیری فٹبالر قطر فٹبال چمپئن لیگ کے لیے منتخب
کشمیری فٹبالر قطر فٹبال چمپئن لیگ کے لیے منتخب

سرینگر (جموں و کشمیر): اسرار رہبر نامی ایک کشمیری فٹ بال کھلاڑی 2023 کیو آئی اے چیمپئنز لیگ (QIA Champions League) میں قطر کے لیے کھیلے گا۔ اسرار، سرینگر کے رہنے والے ایک غیر معمولی فٹ بال کھلاڑی، نے کیو آئی اے چیمپئنز لیگ میں سٹی ایکسچینج ایف سی میں شمولیت اختیار کی ہے۔ ایونٹ 18 مئی سے شروع ہونے والا ہے۔ فٹ بال کے بڑے مقابلوں میں سے ایک، کیو آئی اے چیمپئنز لیگ، قطر انڈین ایسوسی ایشن (کیو آئی اے) کے زیر اہتمام منعقد کیا جائے گا۔ دوحہ اسٹیڈیم میں لیگ کا آغاز 18 مئی سے ہوگا۔

سنہ 2013 میں اپنے آغاز کے بعد سے ہی کیو آئی اے کو تخلیقی ٹورنامنٹ کے انعقاد پر سراہا جا رہا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ بھارت کے پیشہ ور کھلاڑیوں کو قطر میں مقیم بین الاقوامی کھلاڑیوں کے ساتھ ایک ماہ تک جاری رہنے والے فٹ بال ٹورنامنٹ کی صورت میں ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔ اسرار، جو بنگلورو اور جموں و کشمیر کے لئے کئی برسوں تک کھیل چکے ہیں، اب پیشکش موصول ہونے کے بعد کیو آئی اے ٹیم میں شامل ہو گئے ہیں۔ وہ شاید لیگ میں کھیلنے والے کشمیر کے پہلے فٹ بال کھلاڑی ہوں گے۔ اسرار اس سے قبل جے اینڈ کے میں ایف سی ون اور ایف سی بنگلورو یونائیٹڈ کے لیے کھیل چکے ہیں۔ جے و کشمیر کے متعدد فٹ بال کلبز کے لیے کھیلنے کے ساتھ ساتھ انہوں نے سنتوش ٹرافی میں جے اینڈ کے کی نمائندگی بھی کی ہے۔

اسرار نے ایک ٹیکسٹ پیغام میں کہا: ’’یہ ایک شاندار موقع ہے کہ میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کروں اور کھیل کے کچھ اعلیٰ کوچز سے کچھ سیکھوں۔‘‘ قطر نے حال ہی میں فیفا ورلڈ کپ کے میزبان ملک کے طور پر خدمات انجام دیں اور اس کے پاس دنیا کی چند اعلیٰ فٹ بال سہولیات موجود ہیں۔ اسرار نے مزید کہا: یہ لیگ مجھے اس طرح کی سہولیات میں کھیلنے کا موقع فراہم کرے گی۔‘‘ 25 برس کے اسرار کو جموں و کشمیر فٹ بال ایسوسی ایشن نے عبوری طور پر کیو آئی اے لیگ میں شامل ہونے پر سراہنا کی ہے۔ انہوں نے کہا: ’’مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے محمد اسرار رہبر کو ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد۔ یہ ایک اعزاز اور ان کی غیر معمولی صلاحیتوں، لگن اور محنت کا ثبوت ہے۔‘‘ جموں و کشمیر فٹ بال ایسوسی ایشن نے انہیں نوجوانوں کے لیے حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے چیمپئنز لیگ میں بہتر کارکرگی کے لیے انہیں نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: کشمیری خاتون فٹبالر افشاں عاشق سے خاص بات چیت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.