ETV Bharat / state

Journalist body shocked over ‘Forcible Takeover’ of Kashmir Press Club: کشمیر پریس کلب معاملے پر انجمن اردو صحافت کا ردعمل

اجلاس کے دوران کشمیر پریس کلب کی تازہ صورت حال کے حوالے سے صحافتی برادری نے تشویش کا اظہار کیا۔ Anjumani Urdu Sahafat on Kashmir Press Club Takeover

Anjumani Urdu Sahafat on Kashmir Press Club Takeover
ایوان صحافت کشمیر کی موجودہ صورت حال قابل تشویش :انجمن اردو صحافت
author img

By

Published : Jan 17, 2022, 8:38 AM IST

کشمیر پریس کلب کی تازہ صورتحال سے متعلق ورچول اجلاس میں انجمن اردو صحافت کی اولین مجلس عاملہ کے ارکان اور موجودہ عبوری نظم کے اراکین نے شرکت کی۔ ہنگامی ورچوئل میٹنگ طویل وقت تک جاری رہی۔ Anjumani Urdu Sahafat on Kashmir Press Club Takeover

میٹنگ میں کشمیر پریس کلب میں پیدا شدہ صورت حال کے حوالے سے صحافتی برادری کی غالب اکثریت کی تشویش کو بر ملا قرار دیا گیا۔ Statement on Kashmir Press Club Takeover

یہ بھی پڑھیں : Journalist Bodies Condemn Taking Over Charge of Kashmir Press Club: کشمیر پریس کلب پر نئی تین رکنی کمیٹی کا کنٹرول غیر قانونی

اجلاس میں یہ رائے غالب رہی کہ انجمن اردو صحافت جموں و کشمیر کو کشمیر کی غالب صحافتی برادری کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ تاہم میٹنگ میں اس بات پر بھی مجموعی اتفاق رہا کہ کشمیر پریس کلب کی پیدا شدہ صورتِ حال کے نتیجے میں کشمیر کی صحافتی برادری میں، جو مخاصمانہ ماحول پیدا ہوا وہ کسی بھی طور جملہ صحافتی برادری کے مفاد میں نہیں ہے بلکہ کشمیر کی صحافتی برداری کو باہمی ہم آہنگی اور بہتر سوچ وفکر کیساتھ موجودہ صورتِ حال سے نمٹنا چاہیے اور اس کے لئے جمہوری طور طریقہ اپنانا ہی بہتر اور واحد راستہ ہے ۔میٹنگ میں گزشتہ روز کے ناخوشگوار واقعہ کوافسوسناک قرار دیا گیا۔Anjumani Urdu Sahafat Statement on Kashmir Press Club Takeover

یہ بھی پڑھیں : Editors Guild of India on Kashmir Press Club: ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا کشمیر پریس کلب پر 'جبرا قبضے' سے برہم

چونکہ کشمیر پریس کلب کے انتخابات میں پہلے ہی چھ ماہ کی تاخیر ہوچکی ہے اور رجسٹریشن کا معاملہ بھی زیر التواء پڑا ہے ۔اس لئے انجمن اردو صحافت جموں و کشمیر اس بات پر زور دیتی ہے کہ ایوان صحافت کشمیر ( کشمیر پریس کلب) کے انتخابات فوراً سے پیشتر عمل میں لائے جائیں اور اس جمہوری عمل کی نگرانی کے لئے کشمیر وادی کے معزز و سینئر صحافیوں پر مشتمل ایک مشاورتی نظم تشکیل دیا جائے، جو انتخابی عمل کے مکمل ہونے تک ایوان ِ صحافت کشمیر (کشمیر پریس کلب )کا نظم ونسق چلانے کے ساتھ ساتھ ایوان صحافت کشمیر کے انتخابات کے انعقاد کا لائحہ عمل مرتب کرے۔

کشمیر پریس کلب

معاملے پر انجمن اردو صحافت کا ردعمل

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.