جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں پیر کو حول علاقے میں سی بی آئی اور اے سی بی کی ٹیم نے مشترکہ طور ایک پٹواری کے رشتہ دار کے گھر پر چھاپہ مارا۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا تھا۔ اور پیر کو سرینگر کے گوسیار، حول علاقے میں ان کے ایک رشتہ دار کے گھر پر چھاپہ مارا گیا جس کے دوران وہاں سے برآمد کیے گئے ریونیو دستاویزات کو ضبط کر لیا گیا۔
پٹواری کی شناخت محمد افضل کے طور پر ہوئی ہے جو اس وقت سرینگر کے بمنہ علاقے میں میں تعینات تھے۔