جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں قائم انڈور اسٹیڈیم میں تمام کھیلوں کی سرگرمیوں کو عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انتظامیہ نے عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر منگل کے روز سرینگر میں قائم انڈور اسٹیڈیم میں تمام سرگرمیوں کو عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انتظامیہ نے اس حوالے سے ایک حکمنامہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 'باکسنگ، جوڈو - کراٹے، کبڈی، کھوکھو، تائیکوانڈو، ووشو اور دیگر تمام رابطے والے کھیلوں کو عارضی طور طور پر معطل رہیں گی۔
حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ 4 اپریل کے ڈیزاسٹر منیجمنٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کورونا وائرس کیسز کے اضافے کے پیش نظر جائزہ لیا گیا جس کے بعد تمام تعملیمی اداروں کو عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔ اسی طرح سے رابطے میں آنے والے کھیلوں کی وجہ سے بھی نوجوان کھلاڑی بھی کورونا وائرس سے متاثر ہو رہے ہیں جس کے پیش نظر یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ ان کھیلوں کو بھی عارضی طور پر معطل رکھا جائے گا۔
حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ 'آؤٹ ڈور کھیلوں پر پابندی عائد نہیں ہے تاہم تمام احتیاطی تدبیر پر عمل کرنا ضروری ہے۔'