ETV Bharat / state

مخصوص جماعت کو ہی سیاسی سرگرمیوں کی اجازت دی جا رہی ہے: کانگریس

جموں و کشمیر کے سرینگر سے تعلق رکھنے والے کانگریس لیڈر نے انتظامیہ پر مقامی سیاسی جماعتوں کے ساتھ امتیازی سلوک کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

author img

By

Published : Sep 10, 2020, 8:20 PM IST

مخصوص جماعت کو ہی سیاسی سرگرمیوں کی اجازت دی جا رہی ہے: کانگریس
مخصوص جماعت کو ہی سیاسی سرگرمیوں کی اجازت دی جا رہی ہے: کانگریس

جموں و کشمیر انتظامیہ نے دفعہ 370 کی منسوخی کے ایک سال بعد اگرچہ بیشتر سیاسی لیڈران کو رہا کر دیا ہے اور کئی سیاسی جماعتوں نے اپنی سرگرمیاں بھی شروع کر دی ہیں، تاہم کانگریس کے ایک مقامی لیڈر نے انتظامیہ پر الزام عائد کیا ہے کہ سیکورٹی کے بہانے پر انکی جماعت کی سیاسی سرگرمی محدود رکھی جا رہی ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کانگریس کے سٹیٹ سیکریٹری امتیاز احمد خان نے بتایا کہ وہ ایک ماہ سے عیدگاہ اسمبلی حلقے میں لوگوں سے ملنا چاہتے ہیں تاکہ عوامی مسائل کا ازالہ کرنے کی کوشش کی جائے لیکن سیکورٹی کا بہانہ بنا کر انکو اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ’’بھاجپا سے منسلک مقامی سیاسی کارکن ہر روز اس حلقے میں دورہ کر رہے ہیں اور انکو سیکورٹی فراہم کرکے چلنے پھرنے کی اجازت دی جا رہی ہے جبکہ مجھے سیکورٹی کے بہانے روکا جا رہا ہے۔‘‘

امتیاز خان کا مزید کہنا تھا کہ انتظامیہ حکمران سیاسی جماعتوں کے کارکنوں اور لیڈران کو سیکورٹی فراہم کرنے، انکی سیاسی سرگرمیاں انجام دینے میں مدد دے رہی ہے لیکن کانگریس اور دیگر سیاسی جماعتوں کو روک رہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد وادی کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں منجمد تھیں لیکن ایک سال کے بعد نیشنل کانفرنس نے سیاسی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں جبکہ پی ڈی پی اور کانگرس پر قدغن جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.