دی فیمیلی مین نامی ویب سیریز میں پاکستانی وزیراعظم کا کردار ادا کرنے والے وادی کشمیر کے معروف اداکار جی ایم وانی نے فیمیلی مین میں کام کرنے سے متعلق اپنے تجربات بیان کئے۔
جی ایم وانی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم کا کردار ادا کرنے کسی بھی طرح کی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا کیوں کہ وادی کشمیر میں مقامی سطح پر انہوں نے ٹیلی ویژن میں کام کیا ہے جس کا تجربہ انہیں کافی کام آیا۔
کشمیر کے تعلق سے بات کرتے ہوئے جی ایم وانی نے کہا کہ وادی کشمیر میں صلاحیتوں اور ہنر کی کمی نہیں ہے لیکن صحیح رہنمائی اور فنڈز کی کمی کی وجہ یہاں کے اداکار اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے سے قاصر ہیں۔
واضح رہے فیمیلی مین نامی ویب سیریز بھارت اور پاکستان کے مابین جاری کشیدہ اور تلخ رشتوں کے بارے میں دکھایا گیا ہے۔